• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
جمعہ, 24 اپریل, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home صحت و تعلیم
جنرل ہسپتال

25 برس قبل بھرتی: جنرل ہسپتال کی29 نرسز کو گریڈ17 مل گیا

News Editor by News Editor
مئی 2, 2023
in صحت و تعلیم
0 0
0

لاہور(ہیلتھ ڈیسک)محکمہ صحت پنجاب نے ینگ نرسز ایسوسی ایشن لاہور جنرل ہسپتال کی صدر خالدہ تبسم سمیت 29نرسز کو گریڈ17میں ترقی دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا،

اب یہ ہیڈ نرسز کے عہدوں پر اپنے فرائض سر انجام دیں گی۔پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر الفرید ظفر سے خالدہ تبسم سمیت تمام نرسز نے ملاقات کی جنہوں نے ترقی ملنے پر نرسز کیلئے مبارکباد دیتے ہوئے کامیابی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔مبارکباد دینے والوں میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر خالد بن اسلم کے علاوہ ڈپٹی چیف نرسنگ سپرنٹنڈنٹ رمضان بی بی اور پرنسپل نرسنگ کالج مسز میمونہ ستار شامل ہیں۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ یہ نرسز 1998سے چارج نرسز کے طور پر خدمات سر انجام دے رہیں تھیں جنہیں ایک مخصوص عرصہ ملازمت کے بعد گریڈ17میں ترقی دے دی گئی ہے۔

پروفیسر الفرید ظفر نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ سرکاری ملازمت میں ترقی ملنے سے نئے عزم کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملتا ہے، نرسنگ کا شعبہ چیلنجز اور مشکل کے ماحول میں کام کرنے کا نام ہے جس میں ہماری خواتین نے ہمیشہ ہرآول دستے کا کردار ادا کرتے ہوئے ڈاکٹرز کے شانہ بشانہ کامیابیاں حاصل کی ہیں اور بالخصوص کورونا،ڈینگی اور دیگر وبائی امراض کے دوران شاندار خدمات سر انجام دی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ29نرسز کی گریڈ17میں ترقی خوش آئند امر ہے جس کے بعد وہ ادارے کی بہتری اور مریضوں کی زیادہ خدمت کر سکیں گی۔ پروفیسر الفرید ظفر نے نرسز کو تلقین کی کہ وہ اپنی سروس کے ساتھ ساتھ مزید تعلیم کا سلسلہ بھی جاری رکھیں تاکہ انہیں عملی زندگی میں آگے بڑھنے کے مواقع میسر آ سکیں۔ ایم ایس ڈاکٹر خالد بن اسلم نے بتایا کہ گریڈ17میں ترقی ملنے والی نرسز کو جنرل ہسپتال کے مختلف شعبوں میں بطور ہیڈ نرس تعینات کیا جائے گا جہاں یہ اپنی نئی ذمہ داریاں سر انجام دیں گی اور علاج معالجے کا معیار مزید بلند ہوگا۔

صدر ینگ نرسز ایسوسی ایشن خالد تبسم و دیگر نرسز نے ترقی ملنے پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یہ کامیابی مریضوں کی دعاؤں اور انتھک محنت کی بدولت ملی ہے اور وہ اللہ تعالیٰ کے ہاں شکر بجا لانے کے ساتھ ساتھ زیادہ محنت اور لگن کے ساتھ کام کرنے کا عہد کرتی ہیں اور انشاء اللہ مستقبل میں مزید کامیابیاں حاصل کرینگی۔ اس موقع پر گریڈ17حاصل کرنے والی نرسز نے مٹھائی بھی تقسیم کی اور مبارکباد پیش کی۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: جنرل ہسپتالگریڈ17نرسز
Previous Post

اتحاد گروپ نے اتحاد ٹاؤن فیز I میں ایک نئے بلاک کے آغاز کا جشن منایا

Next Post

فتنہ خان کل تک سیاسی مخالفین کوکہتا تھا کہ تمہیں گلیوں میں گھسیٹوں گا اب کہتا ہے کہ الیکشن کراؤ، راناثناء اللہ خاں

News Editor

News Editor

Next Post
رانا ثنااللہ

فتنہ خان کل تک سیاسی مخالفین کوکہتا تھا کہ تمہیں گلیوں میں گھسیٹوں گا اب کہتا ہے کہ الیکشن کراؤ، راناثناء اللہ خاں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

اکشے کمار

اکشے کمار ہارر کامیڈی فلم بھوت بنگلہ سے شائقین کو متاثر کرنے میں ناکام

اپریل 21, 2026
اداکارہ میرا

شان شاہد شاہ رخ خان سے بڑے اداکار ہیں‘ میرا

اپریل 21, 2026
ریما خان

بھارتی ایوارڈ شو میں بولڈ ڈریس پہننے سے انکار کردیا تھا، ریما خان

اپریل 21, 2026
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

7407

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

630
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

569
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

530
اکشے کمار

اکشے کمار ہارر کامیڈی فلم بھوت بنگلہ سے شائقین کو متاثر کرنے میں ناکام

اپریل 21, 2026
اداکارہ میرا

شان شاہد شاہ رخ خان سے بڑے اداکار ہیں‘ میرا

اپریل 21, 2026
ریما خان

بھارتی ایوارڈ شو میں بولڈ ڈریس پہننے سے انکار کردیا تھا، ریما خان

اپریل 21, 2026
اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم اسحاق ڈارکا مصری وزیرخارجہ سے رابطہ، امن و استحکام کیلئے ڈائیلاگ پر زور

اپریل 21, 2026
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading