لاہور(صحت ڈیسک)گز شتہ 24 گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں آشوب چشم کے 2167نئے مریض رپورٹ ہوئے۔
محکمہ پرائمری ہیلتھ پنجاب کے ترجمان کے مطابق رواں سال پنجاب کے 36اضلاع میں آشوب چشم کے کل 4لاکھ 26ہزار 420مریض رپورٹ ہوئے۔
لاہور میں گزشتہ روز آشوب چشم کے 142 ،بہاولپور میں 335،ملتان میں 131،فیصل آباد میں 193،راولپنڈی میں 43نئے مریض سامنے آئے۔وزیرصحت داکٹر جمال ناصر نے کہا ہے کہ صوبے بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں آئی سرجنز کو 24 گھنٹے الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔