اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر برائے خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ 23جون کو وفاقی ملازمین کو تنخواہیں ادا کر دی جائیں گی اس حوالے سے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں کیا، انہوں نے کہا کہ ڈویژنز اور ملازمین کی طرف درخواست آرہی ہے کہ عید سے پہلے تنخواہ دی جائیں میں نے اس حوالے سیکرٹری خزانہ کو ہدایت کردی ہے 23جون کو لوگوں کو تنخواہ دی جائے گی
اسحاق ڈار نے کہا کہ بجٹ لیپس کے حوالے معاملات دیکھ لیتے ہیں اٹارنی جنرل اور وزیر قانون سے اس پر مشاورت کرتے ہیں آپ یہ نہ سمجھیں کہ ہم یہاں پر نہیں تو کام نہیں ہوتا وزیر مملکت کمیٹی میں معاملات کو دیکھ رہی ہیں مولانا عبدالاکبر چترالی نے کہا کہ عید سے پہلے ملازمین کو تنخواہیں دی جائیں اور 30جون کو باقی بچا بجٹ لیپس ہو جائے گا اس لیے باقی بچ جانے والے بجٹ کو اس اکاﺅنٹ میں رکھا جائے جو لیپس نہیں ہوتا تاکہ ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری رہے









