نسٹی ٹیوٹ فار اکنامکس اینڈ پیس کی جانب سے جاری کردہ گلوبل پیس انڈیکس 2025 نے دنیا کے 10 سب سے زیادہ پرامن ممالک کی فہرست جاری کر دی ہے، جن میں یورپ اور ایشیا کے ممالک سرفہرست ہیں۔
رپورٹ کے مطابق، ان ممالک کی درجہ بندی سیاسی استحکام، معاشرتی تحفظ، فوجی اخراجات، اور تشدد یا تنازعات کی شرح کو مدنظر رکھتے ہوئے کی گئی ہے۔
یہ ہیں 2025 کے 10 سب سے پرامن ممالک:
آئس لینڈ
مسلسل 17ویں سال دنیا کا سب سے پُرامن ملک رہا — نہ کوئی جنگ، نہ تنازع۔
آئرلینڈ
سیاسی استحکام اور کم عسکریت پسندی کی وجہ سے دوسرے نمبر پر۔
نیوزی لینڈ
دہشتگردی میں واضح کمی اور شفاف پالیسیوں کے باعث تیسرے نمبر پر۔
آسٹریا
اقوام متحدہ کے امن مشنز میں شمولیت اور اندرونی امن کے باعث چوتھے نمبر پر۔
سوئٹزرلینڈ
کم جرائم، سیاسی اعتدال اور شہری خدمات کے باعث پانچویں نمبر پر۔
سنگاپور
ایشیا کے سب سے پرامن اور محفوظ ملک کا درجہ حاصل، چھٹے نمبر پر۔
پرتگال
جرائم میں کمی اور معاشی استحکام کے باعث ساتویں نمبر پر۔
ڈنمارک
معاشرتی بہتری کے باوجود فوجی اخراجات میں اضافہ، آٹھویں نمبر پر رکھا گیا۔
سلووینیا
یورپ کا پرامن چہرہ، سیاسی ہم آہنگی اور امن پسندی کی علامت۔
فن لینڈ
جرائم میں واضح کمی اور بہتر گورننس کی بدولت دسویں نمبر پر۔