• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
اتوار, 1 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home صحت و تعلیم
مسعود خان

1950کی دہائی سے لیکر اب تک تعلیم پاکستان اور امریکہ کے درمیان ایک مضبوط ربط رہا ہے، سر دارمسعود خان

News Editor by News Editor
جولائی 24, 2023
in صحت و تعلیم
0 0
0

واشنگٹن (نمائندہ خصوصی)امریکہ میں پاکستانی سفیر مسعود خان نے کہا ہے کہ 1950کی دہائی سے لیکر اب تک تعلیم پاکستان اور امریکہ کے درمیان ایک مضبوط ربط رہا ہے،

پاکستانی طلباء کی امریکہ آمد کے لحاظ سے گذشتہ سال ایک اچھا سال ثابت ہوا ہے کیونکہ اس سال یہ تعداد 8000تھی اور اس میں 17 فیصد اضافہ ہوا، ہماری آبادی اور پاکستان کی یونیورسٹیوں سے نکلنے والے طلبا کی تعداد کے پیش نظر یہ تعداد مزید بڑھنی چاہیے، امریکہ میں زیادہ سے زیادہ پاکستانی طلباء ہونے چاہئیں۔

یہ بات انہوں نے سٹڈی آف دی یو ایس انسٹی ٹیوٹس (سوسی) پروگرام کے تحت امریکہ کے دورے پر آئے پچیس پاکستانی طلباء کے ایک گروپ سے خطاب کرتے ہوئے کہی جو سفیر پاکستان سے ملاقات کرنے کے لئے پاکستانی سفارت خانہ واشنگٹن ڈی سی آیا تھا۔سٹڈی آف دی یو ایس انسٹی ٹیوٹس (سوسی) پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلیمی تعاون اور ثقافتی افہام و تفہیم کو فروغ دینے کے لیے 5 ہفتوں پر محیط پروگرام ہے۔

2010 سے ہر سال منعقد ہونے والا یہ پروگرام نوجوان کو امریکی معاشرے، تاریخ اور اقدار کو دیکھنے اور اس کا بغور مطالعہ کرنے کا منفرد موقع فراہم کرتا ہے۔سفیر پاکستان مسعود خان نے طلباء کو سوسی پروگرام کیلئے ان کے انتخاب پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں آپ پر فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ان کے لیے امریکی اعلیٰ تعلیمی اداروں کا بغور جائزہ لینے، اپنے ذاتی تجربے میں اضافہ کرنے اور اپنے فکری افق کو وسیع کرنے کا ایک منفرد موقع ہے۔سفیر پاکستان نے کہا کہ آپ یہاں سے قیمتی معلومات اپنے اپنے ماحول میں لے جائیں گے۔ اور یہ کراس فرٹیلائزیشن کا عمل ہے۔

فکری صلاحیتں سرحدی بندشوں سے آزاد ہوتی ہیں۔ آپ کے ساتھی اور وہ ماحول جس میں آپ کام کرتے ہیں، وہ آپ کے تجر بات سے براہ راست فائدہ اٹھائیں گے۔سفیر پاکستان نے کہا کہ سماجی ترقی کے بنیادی طور پر تین مراحل ہوتے ہیں، ابتدائی دو مراحل تقلید جب کہ تیسرے مرحلے میں معاشرہ اس حد تک ترقی کر چکا ہوتا ہے کہ اس میں اختراع اور نئی ایجادات جنم لیتی ہیں۔

انہوں نے طلبا سے کہا کہ اپنے اس ابتدائی دور میں انہوں نے امریکہ میں جو مثبت تجربات اور مشاہدے کیے ہیں وہ اپنے ملک جا کر ان پر عمل پیرا ہوں۔مسعود خان نے پاکستانی طلباء کو یاد دلایا کہ امریکہ کے دورے پر آنے والے پاکستانی طلباء بھی ایک ایسی تہذیب کی نمائندگی کرتے ہیں جو قوم کی تعمیر میں 75 سال کا تجربہ رکھتی ہے اور بہت سے مشکل حالات پر قابو پانے کا تجربہ رکھتی ہے۔

انہوں نے طلباء سے بات کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ مختصر کورس ان کو واپس امریکہ آنے، ہمارے دونوں ممالک کو باہم جوڑنے اور ہماری دونوں قوموں کے مشترکہ فکری ورثے مزید تقویت دینے کی ترغیب دے گا۔سر دار مسعود خان اس موقع پر نے امریکی حکومت اور سوسی پروگرام کے منتظمین کے دونوں ملکوں کے درمیان تعلیمی تعاون کو فروغ دینے کے حوالے سے عزم اور تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے یونیورسٹی آف میساچوسٹس، ایمہرسٹ اور امریکی میزبانوں کی مہمان نوازی کو بھی سراہا۔سفیر نے دورہ کرنے والے طلباء پر زور دیا کہ وہ اپنے ساتھیوں اور امریکی ہم منصبوں کے ساتھ اپنے رابطوں کو پروان چڑھائیں اور اپنا نیٹ ورک بنائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آپ کی مستقبل کی زندگیوں میں آپ کا نیٹ ورک آپ کے اثرو رسوخ کی غمازی کرے گا۔

سفیر نے شرکاء سے بھی بات چیت کی اور انہیں پروگرام اور اس کے حاصل شدہ تجربے کے بارے میں اپنے خیالات شیئر کرنے کی دعوت دی۔اپنے تجربات کا اظہار کرتے ہوئے شرکاء نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان مشترکات اور امتیازات کو اجاگر کیا۔

انہوں نے انفرادی اور سماجی سطح امریکی معاشرے میں نظم و ضبط اور تنظیم، پالیسیوں کی تشکیل اور ان پر عمل درآمد، باہمی تعاون، تنوع، شمولیت کا جذبہ، مساوی مواقع کی فراہمی اور اپنے حقوق کی حفاظت کے لیے باخبر اور چوکس شہری کے کردارکا ذکر کیا۔ انہوں نے امریکی خواب کے حصول کے حوالے سے انتھک کاوشوں کو خصوصی طور پر اجاگر کیا۔سفیر پاکستان نے طلباء کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ وہ پاک امریکہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے اپنی کاوشیں جاری رکھیں گے۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: امتیازاتتجرباتتعلیمسر دارمسعود خان
Previous Post

ملک کو تباہی کے دہانے پرپہنچانے والوں سے عام انتخابات میں عوام حساب لیں گے ،شاہ محمود قریشی

Next Post

کرپٹ ٹولے نے صرف اپنے کرپشن کیسز کو معاف کروایا اور معیشت کا بیڑہ غرق کردیا، افتخار درانی

News Editor

News Editor

Next Post
افتخار درانی

کرپٹ ٹولے نے صرف اپنے کرپشن کیسز کو معاف کروایا اور معیشت کا بیڑہ غرق کردیا، افتخار درانی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5874

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

462
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading