اسلام آباد ہائیکورٹ

190 ملین پاﺅ نڈ کیس ، بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے وکلا کو دلائل کیلئے آخری مہلت

اسلام آباد(کورٹ نیوز )اسلام آباد ہائی کورٹ نے 190 ملین پاﺅ نڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی اپیلوں پر سماعت سے متعلق تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل بینچ نے جاری حکم نامے میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے وکلا کو اپیلوں پر دلائل دینے کےلئے حتمی مہلت دے دی۔عدالت نے قرار دیا کہ اگر آئندہ سماعت پر اپیلوں کے حق میں دلائل پیش نہ کیے گئے تو مزید مہلت نہیں دی جائے گی اور نیب کا موقف سننے کے بعد دستیاب ریکارڈ کی بنیاد پر اپیلوں کا فیصلہ کر دیا جائے گا۔

حکمنامے کے مطابق سردار لطیف کھوسہ نے عدالت کو واضح انڈر ٹیکنگ دی ہے کہ وہ آئندہ سماعت پر مزید التوا کی درخواست نہیں کریں گے اور اپیلوں پر اپنے دلائل مکمل کریں گے۔

عدالت نے سردار لطیف کھوسہ کی انڈر ٹیکنگ کی بنیاد پر کیس ملتوی کرنے کی استدعا منظور کرتے ہوئے واضح کیا کہ اس مقدمے میں یہ آخری مہلت دی جا رہی ہے۔حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ آئندہ سماعت پر اگر اپیلوں پر دلائل نہ دئیے گئے تو کیس مزید ملتوی نہیں ہو گا اور نیب کا موقف سننے کے بعد دستیاب ریکارڈ کی روشنی میں فیصلہ سنا دیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں