اسلام آباد ہائیکورٹ

190 ملین پاﺅنڈ کیس، اسلام آبادہائیکورٹ میں مرکزی اپیلیں 7 مئی کو سماعت کےلئے مقرر

اسلام آباد(کورٹ نیوز )اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پاﺅ نڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی کی سزا معطلی کی درخواست نمٹا دی۔عدالت نے کیس کی مرکزی اپیلیں سننے کے لئے 7 مئی کی تاریخ مقرر کر دی ہے، سماعت چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کرے گا، عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں پہلے سننے کی استدعا بھی مسترد کر دی۔

فیصلے میں عدالت کا کہنا تھا کہ جب مرکزی اپیلیں مقرر ہو چکی ہیں تو سزا معطلی کی درخواستیں غیر مثر ہو جاتی ہیں، لہذا بشری بی بی کی سزا معطلی کی درخواست بھی اسی بنیاد پر نمٹا دی گئی۔یاد رہے کہ 190 ملین پانڈ کیس میں احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو 14 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی، جبکہ اسی مقدمے میں بشری بی بی کو 7 سال قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم دیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ لکھیں