لاہور( ہیلتھ رپورٹر) پاکستان میں پولیو وائرس کے پھیلا ئومیں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔قومی ادارہ صحت کے مطابق 17 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔
اسلام آباد، لسبیلہ، خضدار، کوئٹہ، قلعہ سیف اللہ ،ڈی جی خان، بارکھان، سبی، دکی، مستونگ ،لکی مروت، بہاولپور، گوجرانوالہ، نوشکی، کیچ، رحیم یار خان اورلاہور کے سیوریج سیمپلز پازیٹو نکلے۔ این آئی ایچ کے مطابق سیوریج سیمپلز دسمبر میں جمع کئے گئے تھے لہٰذا یہ 2024 کے پولیو وائرس میں شمار ہوں گے۔