• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 2 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
وزیراعظم

16 ماہ میں مجھ پر جتنی تنقید ہوئی کبھی اس کا گلہ نہیں کیا: وزیر اعظم

News Editor by News Editor
اگست 8, 2023
in پاکستان
0 0
0

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 16 ماہ میں مجھ پر جتنی تنقید ہوئی کبھی اس کا برا نہیں منایا، تنقید حقائق پر مبنی ہونی چاہیے، اس سے رہنمائی اور مدد ملتی ہے۔

اسلام آباد میں صحافیوں، فنکاروں کیلئے ہیلتھ انشورنس کارڈ، پاکستان کوڈ، ڈیجیٹل ریپازٹری آف فیڈرل لازموبائل ایپ اور ویب سائٹ کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے وزیراعظم نے پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کی ادائیگی کے دوران زندگی کی بازی ہارنے والے صحافیوں کیلئے خصوصی فنڈ کے قیام کا اعلان کیا، وزیراعظم نے صحافیوں کے لئے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ہیلتھ کارڈ کا بھی اجرا کیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ امراض زندگی کا حصہ ہیں، ہیلتھ کارڈ کے اجرا پر سب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، اس کے لئے مریم اورنگزیب، سیکرٹری اطلاعات اور ان کی ٹیم کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہیں، انہوں نے ایک بڑی ذمہ داری ادا کی ہے، یہ صحافت کے میدان میں ایک انقلابی قدم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ورکنگ جرنلسٹ اپنے فرائض کی ادائیگی میں بہت سے چیلنجز اور خطرات کا سامنا کرتے ہیں، پاکستان کوڈ ڈیجیٹل ریپازٹری آف فیڈرل لاز، موبائل ایپ اور ویب سائٹ کے اجرا پر وزیر قانون اور ان کی ٹیم کو بھی مبارکباد پیش کرتے ہیں ، اس سے اب قوم اور پوری دنیا کو قوانین تک رسائی حاصل ہوگی، تمام قوانین اور آئینی دفعات سے فوری طور پر مدد حاصل کی جاسکتی ہے، یہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہوا ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب سے مشاورت سے فیصلہ کیا ہے کہ وہ صحافی جو فرائض کی ادائیگی کے دوران زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھیں تو ان کے لئے خصوصی فنڈ کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے، ایسے حادثے کا شکار ہونے والے صحافی کے اہل خانہ کو 40 لاکھ روپے کی رقم کی وزیراعظم فنڈ سے ادائیگی ہوگی، گو کہ یہ رقم آج کے حالات میں کوئی زیادہ نہیں تاہم یہ شروعات ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب پاکستان کو مزید وسائل دستیاب ہوں گے تو اس میں اضافہ ہوگا، میں وزیراعلیٰ پنجاب تھا اس وقت جو پولیس اہلکار یا آفیسر اپنے فرائض کی ادائیگی کے دوران جانوں کا نذرانہ پیش کرتے تھے ان کو پہلے 30 لاکھ روپے دیئے جاتے تھے اور پھر اسے بعدازاں بڑھا کر 5 کروڑ روپے کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں:وزیراعظم کا میجر طفیل محمد شہید کے یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان خوشحال ہوگا تو صحافیوں کیلئے بھی اس فنڈ میں اضافہ کریں گے، صحافی اپنے فرائض کی ادائیگی میں بڑی محنت سے کام کرتے ہیں، بطور وزیراعظم مجھے 16 ماہ ہو چکے ہیں، اس دوران مختلف کالم نگاروں نے تنقید بھی کی ہوگی تاہم میں نے آج تک اس کا برا نہیں منایا، یہ آپ کی ذمہ داری ہے، تنقید حقائق پر مبنی ہونی چاہیے، اس سے رہنمائی اور مدد ملتی ہے اور اگر یہ تنقید حقائق کے برخلاف ہو تو اس سے بگاڑ پیدا ہوتا ہے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے بھی خطاب کیا جبکہ وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ، وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات سہیل علی خان، صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی قیادت بھی موجود تھی۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: اعظم نذیر تارڑتنقیدشہباز شریفصحافیوں
Previous Post

آج شام یا کل تک نگران وزیراعظم کا نام فائنل ہو جائے گا: رانا ثناء اللہ

Next Post

ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کر کے نوجوانوں کیساتھ ہاتھ کیا گیا'عبدالعلیم خان

News Editor

News Editor

Next Post
عبدالعلیم خان

ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کر کے نوجوانوں کیساتھ ہاتھ کیا گیا'عبدالعلیم خان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5879

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

571
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

464
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading