• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
اتوار, 1 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
حافظ نعیم الرحمن

15 دن کی توسیع ہو یا 50 دن کی، کراچی کی آبادی کو پورا گنا جائے، حافظ نعیم الرحمن

News Editor by News Editor
مئی 15, 2023
in پاکستان
0 0
0

کراچی(نمائندہ خصوصی ) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ مردم شماری کے لیے 15 دن کی توسیع ہو یا 50 دن کی، کراچی کی آبادی کو ہرصورت پورا گنا جائے۔

بلدیاتی انتخابات کے نتائج کی صورت حال اور ادھوری و متنازع مردم شماری کے حوالے سے ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ ہم نے اسلام آباد کے اجلاس میں بھی یہی بات کی تھی کہ ہمیں 15 دن کی توسیع کی خیرات نہیں چاہیے، ہمارا مطالبہ ہے کہ ہمیں پورا گنا جائے۔ گزشتہ 15 دنوں میں صرف 10 لاکھ لوگوں کو شمار کیا گیا ہے۔ 16 ہزار کے عملے نے ایک لاکھ گھروں کی خانہ شماری کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 34 ارب روپے کے بجٹ سے مردم شماری کا کام کیا جارہا ہے اور 16 ہزار کا عملہ 16 ہزار بلاکس کوڈز کی خانہ شماری بھی نہ کرسکا۔ کراچی کی ہائی رائز بلڈنگز کی تعداد 38 ہزار ہے، جہاں عملہ گیا ہی نہیں۔ مردم شماری کے عملے نے نارتھ ناظم آباد میں فارم دیے اور چلے گئے۔ ایس او پی کے مطابق خانہ شماری ڈیجیٹل ہونا تھی لیکن انہوں نے فارم دیے اور چلے گئے۔حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ نارتھ ناظم آباد کے وائس چیئرمین نے فارم بھرواکر عملے کو جمع کروائے لیکن ابھی تک انہیں شمار نہیں کیا گیا۔

سندھ حکومت براہ راست ذمے دار ہے کہ کراچی کی مردم شماری کو درست طریقے سے کروایا جائے۔ پیپلز پارٹی کو کراچی ،حیدر آباد، سکھر سمیت شہروں کی آبادی کی کوئی فکر نہیں ہے۔ جب ہم حقوق کی بات کرتے ہیں تو پیپلز پارٹی اسے لسانی رنگ دے دیتی ہے۔ امیر جماعت کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے وزرا آج کراچی کی بات کررہے ہیں، یہ کراچی میں اپنے جھنڈے نہیں لگاسکتے تھے۔

ہم چاہتے تو الطاف حسین سے سمجھوتا کرلیتے لیکن ہم نے ایسا نہیں کیا ۔ بے نظیر الطاف بھائی بھائی کا نعرہ سب کو یاد ہے ۔ آج بھی ایم کیو ایم پیپلز پارٹی کے ساتھ مل کر کراچی کی مردم شماری میں دھوکا دہی کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا واضح اور دو ٹوک مطالبہ ہے کہ کراچی میں جو جہاں رہتا ہے خواہ وہ کوئی بھی زبان بولنے والا ہو اسے گنا جائے۔ 34 ارب روپے لینے والوں کی ذمے داری ہے کہ کراچی کی آبادی کو درست گنا جائے۔ 15 دن کی توسیع ہو یا 50 دن کی، کراچی کی آبادی کو پورا گنا جائے۔

مردم شماری میں جعل سازی کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔ حافظ نعیم الرحمن نے سوال کیا کہ بلاک کوڈ کی سطح پر ڈیٹا کیوں فراہم نہیں کیا جارہا۔ مردم شماری سے وسائل اور سندھ اسمبلی کی نشستوں کا تعین ہوتا ہے۔ پاکستان بننے کے بعد سے آج تک سندھ میں وڈیرہ شاہی نظام مسلط ہے، جو اندرون سندھ کو بھی تباہ کررہا ہے اور کراچی پر بھی قبضہ کرنے کی سیاست ہورہی ہے۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: 15 دنتوسیعحافظ نعیم الرحمنکراچی کی آبادی
Previous Post

لاہور ہائیکورٹ نے بشری بی بی کی 23 مئی تک حفاظتی ضمانت منظور کرلی

Next Post

سپریم کورٹ کے باہر دھرنا چیف جسٹس کو ڈرانے اور دبا ومیں لانے کی سازش ہے،فیاض الحسن چوہان

News Editor

News Editor

Next Post
فیاض چوہان

سپریم کورٹ کے باہر دھرنا چیف جسٹس کو ڈرانے اور دبا ومیں لانے کی سازش ہے،فیاض الحسن چوہان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5879

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

464
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading