پرائز بانڈ

100 روپے مالیت کے پرائز بانڈ کی 54 ویں قرعہ اندازی15 مئی ہوگی

اسلام آباد(کامرس ڈیسک)نیشنل سیونگز سینٹر کی جانب سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ 100 روپے مالیت کے پرائز بانڈ کی 54 ویں قرعہ اندازی کا انعقاد (کل) 15 مئی 2026 کو کیا جائے گا۔

100 روپے مالیت کے پرائز بانڈ کے لیے پہلا انعام اور صرف ایک انعام 7 لاکھ روپے۔ دوسرا انعام 3 خوش نصیبوں کے لیے 2 لاکھ روپے جبکہ تیسرا انعام ایک لاکھ روپے فی کس متعدد فاتحین کے لیے رکھا گیا ہےاعلامیہ کے مطابق حکومتِ پاکستان کے قوانین کی روشنی میں انعامی رقم پر رجسٹرڈ افراد کے لیے 15 فیصد اور غیر رجسٹرڈ افراد کے لیے 30 فیصد ٹیکس کٹوتی ہوگی۔

نیشنل سیونگز سینٹر کا کہنا ہے کہ پرائز بانڈ میں لگائی گئی رقم مکمل طور پر محفوظ ہے اور شہری کسی بھی وقت بانڈز کو کسی بھی کٹوتی کے بغیر نقد رقم میں تبدیل کروا سکتے ہیںیہ بانڈز تمام کمرشل بینکوں کی شاخوں اور نیشنل سیونگز سینٹرز سے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں