راولپنڈی (نیوز رپورٹر) پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ یہ طے ہوچکا ہے کہ ہم مذاکرات کیلئے نہیں جارہے، لکھ کر بھی دینا ہوا توآج دے دیں گے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ طے ہوچکا ہے کہ ہم مذاکرات کیلئے نہیں جارہے، لکھ کر بھی دینا ہوا توآج دےدیں گے۔پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ حکومت بھاگ رہی ہے، یہ نہیں چاہتے کہ سچ سامنے آئے۔ انھوں نے بتایا کہ اگلے لائحہ عمل کااعلان بانی پی ٹی آئی کریں گے، ہم اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے تمام آپشن کھلے ہیں۔









