• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
شہبازشریف

شہبازشریف

یہ تفرقے اور سیاست کا نہیں دہشت گردوں سے مقابلے کا وقت ہے، شہبازشریف

قلات میں انتہائی افسوسناک واقعہ ہوا، پوری قوم اپنے شہدا اور غازیوں کو سلام پیش کرتی ہے،بلوچستان کے امن، ترقی اور خوشحالی کے دشمنوں کے ناپاک عزائم کبھی کامیاب نہ ہونے دیں گے

Muhammad Siddique by Muhammad Siddique
فروری 3, 2025
in پاکستان
0 0
0

کوئٹہ (نیوز رپورٹر)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قلات میں انتہائی افسوسناک واقعہ ہوا، پوری قوم اپنے شہدا اور غازیوں کو سلام پیش کرتی ہے، یہ تفرقے اور سیاست کا نہیں دہشت گردوں سے مقابلے کا وقت ہے۔

تفصیل کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف پیر کو ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچے جہاں انہوں نے سی ایم ایچ کوئٹہ کا دورہ کیا اور امن وامان کی صورتحال سے متعلق اجلاس کی صدارت کی ۔ وزیر اعظم نے سی ایم ایچ کوئٹہ میں قلات و بلوچستان کے دیگر اضلاع میں دہشتگردوں سے بہادری سے لڑتے ہوئے زخمی ہونے والے سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کی عیادت کی اور ان کے ملک کی خاطر قربانی کے جذبے اور وطن کی حفاظت کے غیر متزلزل عزم کو سراہا۔

زخمی جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آپ سب قوم کے ہیروز ہیں، مجھ سمیت پوری قوم کو آپ اور قربانی کے جذبے سے سرشار آپ کے اہل خانہ پر فخر ہے، جب تک قوم کا تحفظ ایسے بہادر جوانوں کے سپرد ہے دشمن پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔ وزیراعظم نے کہا کہ دہشتگردی کے ناسور کے ملک سے مکمل خاتمے کیلئے افواج پاکستان اور عوام شانہ بشانہ کھڑے ہیں، بلوچستان میں دہشت و شر کی فضا پھیلانے والے عناصر بلوچستان کی ترقی کے دشمن ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے عوام کے تحفظ کیلئے سکیورٹی فورسز شرپسند عناصر کے سد باب کیلئے دن رات مصروف عمل ہیں، بلوچستان کے امن، ترقی اور خوشحالی کے دشمنوں کے ناپاک عزائم کبھی کامیاب نہ ہونے دیں گے۔ دریں اثناءکوئٹہ میں امن و امان کی صورتحال سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ قلات میں پرسوں انتہائی اندوہناک واقعہ ہوا، جس میں 18 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا اور 23 خوارج جہنم رسید ہوئے۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کی جو نئی لہر آئی ہے اس کے خاتمے کے لیے اپنے خون کا نذرانہ پیش کرنے جوانوں اور غازیوں کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے اور ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ میں زخمیوں کی عیادت کرکے آیا ہوں، وہ انتہائی حوصلے میں تھے اور انہوں نے کہا کہ ہمیں کوئی ملال نہیں ہے، اگر ہمارے جسم کا کوئی حصہ ناکارہ ہوا ہے یہ تو قوم کے عظیم تر مفاد کے لیے ہے اور اگر ہمیں اپنی جان کا نذرانہ بھی دینا پڑتا تو یہ کوئی بڑی قیمت نہیں تھی۔وزیراعظم نے کہا کہ قوم کے ایسے دلیر سپوتوں کے ہوتے ہوئے مجھے قوی امید ہے کہ ہماری افواج پاکستان کے افسروں، جوانوں، سپہ سالار اور وزیراعلی کی قیادت میں قانون نافذ کرنے والے ادارے جو اپنے فرض کی ادائیگی کررہی ہیں، اس کے نتیجے میں انشااللہ پاکستان، بلوچستان اور خیبرپختونخوا امن کا گہوارہ بنیں گے جوکہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے سفر کی لازمی شرط ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ میں پوری قوم سے کہنا چاہتا ہوں کہ یہ تفرقے اور سیاست کا وقت نہیں ہے، ہم سیاست کرلیں گے مگر آج قوم کو جو مسئلہ درپیش ہے اتفاق و اتحاد سے اس کا مقابلہ کرلیں، امن قائم کرلیں تو پھر سیاست بھی ہوگی اور پھر سیاسی میدان سجیں گے، اس وقت پورے خلوص کے ساتھ ہمیں اپنی تمام توانائیاں مجتمع کرکے دہشت گردوں کا مقابلہ کرنا ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ بدقسمتی یہ ہے کہ قوم کے بہادر سپوت ماضی کی بعض فاش غلطیوں کا اپنے خون سے ازالہ کررہے ہیں۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیردفاع خواجہ آصف، وزیراطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور وزیر توانائی اویس لغاری بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: افسوسناک واقعہتفرقےدہشت گردوںسیاستشہبازشریفمقابلے
Previous Post

مریم نواز کی بڑھتی مقبولیت سے کچھ لوگ خوفزدہ ہیں، عظمی بخاری

Next Post

مریم نواز کی محنت سے پنجاب میں بہتری نظر آ رہی ہے،نواز شریف

Muhammad Siddique

Muhammad Siddique

Next Post
نواز شریف

مریم نواز کی محنت سے پنجاب میں بہتری نظر آ رہی ہے،نواز شریف

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1
رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
لاجسٹکس

چین کی لاجسٹکس انڈسٹری کی کل آمدنی 5.6 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی

جون 29, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading