غزہ(انٹرنیشنل ڈیسک )فلسطینی اتھارٹی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے یہودی آبادکاروں سے پابندیاں اٹھانے پر اپنے ردعمل میں کہا ہے ‘اس کے نتیجے میں فلسطینیوں کے خلاف اشتعال انگیزی بڑھے گی۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقتدار سنبھالنے کے پہلے ہی روز مقبوضہ مغربی کنارے کے پرتشدد یہودی آبادکاروں پر عائد کی گئی ان امریکی پابندیوں کو ختم کرنے کا حکم نامہ جاری کیا ہے جنہیں جوبائیڈن انتظامیہ نے بار بار کے پرتشدد حملے کرنے کی وجہ سے یہودی آبادکاروں اور ان کے بعض گروپوں پر عائد کی تھیں۔
ان پابندیوں کے نتیجے میں امریکہ میں ان کے اثاثے منجمد کرنے اور امریکی شہریوں کو ان کے ساتھ کاروبای لین دین سے روک دیا گیا تھا۔