اسلام آباد (کامرس ڈیسک)یکم اکتوبر سے گیس مہنگی کرنے کی تیاری مکمل کرلی گئیفکسڈ ماہانہ چارجز 10 روپے سے بڑھاکر400 روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے ۔
ذرائع کے مطابق پروٹیکٹیڈ گیس صارفین کیلئے فکسڈ ماہانہ چارجز 10 روپے سے بڑھاکر400 روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
ذرائع نے بتایاکہ صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں تقریباً 200 فیصد تک اضافے کی تجویز ہے جبکہ گھریلو صارفین کیلئے گیس 172فیصد تک مہنگی کرنے کی تجویز ہے۔ذرائع کے مطابق گھریلو کے سوا دوسرے صارفین کیلئے گیس کی قیمت میں 198.33 فیصد تک اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق گیس کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم اکتوبر سے کرنے کی تجویزہے۔









