ماسکو(انٹرنیشنل نیوز)روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ اچھے اور پرانے دوست شی جن پنگ کے دورہ ماسکو سے بہت زیادہ امیدیں ہیں۔
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے چینی اخبار میں لکھے گئے مضمون میں کہا کہ یوکرین کے معاملے پر چین کے متوازن رد عمل پر شکر گزار ہیں۔
ولادیمیر پیوٹن نے کہاکہ یوکرین بحران کے حل میں تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے چین کی آمادگی کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ماسکو دورے سے قبل چینی صدر شی جن پنگ نے روسی اخبار کے مضمون میں لکھا ہے کہ یوکرین سے متعلق چین کی تجویز سیاسی تصفیہ کو فروغ دینے میں تعمیری ہے، پیچیدہ مسائل کا حل آسان نہیں ہوتا۔









