واشنگٹن(نیوز ڈیسک)وائٹ ہائوس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیویٹ نے کہا ہے کہ امریکی انتظامیہ یوکرین کے لیے مالی امداد پر نظر ثانی کر رہی ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے قومی سلامتی کونسل کے حوالے سے جو بتایا گیاہے کہ انہوں نے یوکرین کے لئے جو فنڈنگ روک دی تھی اس پر نظر ثانی کر رہے ہیں.
جہاں تک انٹیلی جنس معاملات کا تعلق ہے اس بارے قومی سلامتی کونسل یا سی آئی اے بہتر بتاسکتے ہیں ۔