ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)روس نے کہا ہے کہ یوکرین سے تصادم روس کی بقا کیلئے ہے۔یہ بات ترجمان روسی ایوان صدرکریملن نے ایک بیان میں کہی ۔
انہوں نے کہا کہ امریکی صدر یوکرین میں جنگ کے خاتمے کیلئے روسی صدر سے ملنا چاہتے ہیں، پیوٹن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بات چیت کے انتظار میں ہیں، امید ہے امریکی صدر آئندہ کے لائحہ عمل کیلئے جلد رابطہ کریں گے۔روسی ایوان صدر کے ترجمان کریملن کا مزیدکہنا تھا کہ امریکا اور یورپ نے روسی خدشات کو دور نہیں کیا جس کے باعث نیشنل سکیورٹی کا مسئلہ بنا۔









