• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 2 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home صحت و تعلیم
کانفرنس کا آغاز

یونیورسٹی آف سرگودھا کے زیرِ اہتمام ”علم کا مستقبل” کے عنوان سے چار روزہ کانفرنس کا آغاز

News Editor by News Editor
جولائی 11, 2023
in صحت و تعلیم
0 0
0

سرگودھا (تعلیم ڈیسک) پانچ سالہ تعلیمی وژن پیش کرنے کیلئے یونیورسٹی آف سرگودھا کے زیرِ اہتمام ”علم کا مستقبل” کے عنوان سے چار روزہ کانفرنس کا آغاز ہو گیا۔

کانفرنس کا اہتمام مظفر آباد آزاد کشمیر میں کیا جا رہا ہے، کانفرنس کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد پروفیسر ڈاکٹر مختار احمد تھے۔

اس موقع پر وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودھا پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس’ پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈکٹر الیاس طارق’ ڈین فیکلٹی آف آرٹس اینڈ ہیومنٹیز پروفیسر ڈاکٹر غلام عباس’ ڈین فیکلٹی آف ایگری کلچر پروفیسر ڈاکٹر اطہر ندیم’ یونیورسٹی کے سینئر اساتذہ’ مختلف شعبہ جات کے چیئرمین اور افسران جامعہ بھی موجود تھے۔ غیر معمولی اہمیت کی حامل اس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر مختار احمد نے کہا کہ تیزی سے بدلتی ہوئی دنیا میں ترقی یافتہ اقوام کا مقابلہ کرنے اور پاکستان کو ترقی کی راہ پر ڈالنے کے لئے ہمیں اپنے ذہنوں میں نشان راہ کو تازہ کرتے ہوئے نئے نظریات اورمثبت سوچ کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا۔

قدرت نے پاکستان کو بے پناہ ٹیلنٹ سے نوازا ہے اور ہمیں مایوس ہونے کی بجائے اپنا علمی سفر محنت اور مستقل مزاجی سے جاری رکھنا ہوگا۔ پروفیسر ڈاکٹر مختار احمد نے مزید کہا کہ ایک کامیاب اور عظیم استاد وہی ہے جو اپنی علمی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے ایسی تحقیقی کرے جس کا براہ راست فائدہ ہمارے معاشرے اور ملک و ملت کو ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس کو بہت اچھی ٹیم ملی ہے جس میں قدرتی صلاحیت سے مالا مال استاد اورمحنتی افسران اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جو اساتذہ خود کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ نہیں کرتے زمانہ انہیں پیچھے چھوڑ جاتا ہے۔ اس لئے اساتذہ اپنے آپ کو وقت کے ساتھ ساتھ اپ گریڈ کریں۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودھا پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس نے کہا کہ آگے بڑھنے کے لئے اور کسی بھی تعلیمی ادارے کو بہتر بنانے کے لئے مستقبل کا ایک لائحہ عمل بہت ضروری ہے۔

یونیورسٹی آف سرگودھا ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی بہترین علمی پالیسیوں پر عمل کرتے ہوئے تعلیم و تحقیق اور نئے نظریات سامنے لانے کے وژن پر کام کررہی ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس نے مزید کہا کہ یونیورسٹی آف سرگودھا نے چند ماہ میں علمی تحقیقی اور ڈویلپمنٹ کے کاموں میں غیر معمولی حاصلات کی ہیں اور اس کام کو مزید بہتر بنانے کے لئے اپنی فیکلٹی اور انتظامی افسران کو پانچ سالہ پروگرام دیا ہے جس کے وژن پر عمل کرتے ہوئے ہم ہر سال آگے بڑھیں گے۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر الیاس طارق نے کہا کہ مظفر آباد آزاد کشمیر میں آنے کا مقصد اپنے اساتذہ کو یونیورسٹی کے علمی سفر پر گامزن کرنا ہے اور اس کا تمام سہرا وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودھا پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس کو جاتا ہے۔

انہوں نے اس موقع پر چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر مختار احمد کاکانفرنس کے انعقاد اور سپورٹ کرنے پر بے حد شکریہ ادا کیا۔ کانفرنس کی خاص بات یہ ہے کہ یونیورسٹی کے اساتذہ اور افسران اگلے پانچ سال کا وژن پیش کریں گے اور آنے والے پانچ سالوں میں یونیورسٹی آف سرگودھا کی تعلیمی، تحقیقی و انتظامی ترقی کے خد و خال واضح کریں گے۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: تعلیم ڈیسککانفرنس کا آغاز
Previous Post

چینی کی فی کلو قیمت میں ایک دم بڑا اضافہ

Next Post

پاکستان میں مون سون شروع ہوتے ہی ہیضے کے کیسز میں اضافہ

News Editor

News Editor

Next Post
ہیضے

پاکستان میں مون سون شروع ہوتے ہی ہیضے کے کیسز میں اضافہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5879

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

571
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

464
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading