کراچی (سپورٹس نیوز )قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی )کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے رضامندی ظاہرکردی۔ سابق کپتان یونس خان نے کراچی میں بلدیہ ٹاﺅ ن سٹیڈیم کا دورہ کیا، اس موقع پر یونس خان نے پی سی بی کے ساتھ مل کر کام کرنے کےلئے رضامندی ظاہر کردی۔
یونس خان کا کہنا تھا کہ موقع ملے تو کسی بھی حیثیت میں پاکستان کی خدمت کے لئے تیار ہوں، پاکستان ٹیم کےلئے ذمہ داری ملی تو اچھے طریقے سے نبھانے کی کوشش کروں گا۔یونس خان کا کہنا تھا کہ ریٹائرڈ کھلاڑیوں اور سپورٹنگ سٹاف کی ٹیم کو ضرورت ہوتی ہے، یونس خان ہو یا کوئی اور جسے موقع ملے پاکستانی بن کر خدمت کرے۔