• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
اتوار, 29 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home چائنہ کی خبریں
یوم مئی

"یوم مئی ” کی تعطیلات کی مقبولیت چینی معیشت کی مضبوطی کی گواہی دیتی ہے، سی ایم جی کا تنصرہ

News Editor by News Editor
مئی 5, 2023
in چائنہ کی خبریں
0 0
0

بیجنگ (نیو ز ڈیسک) "چین کی ‘یوم مئی’ ​​کی تعطیلات میں سیاحوں کی ایک بڑی تعداد نے چین بھر کا سفر کیا، اس دوران ٹرانسپورٹ کے ٹکٹ ملنا مشکل تھا۔

سیاحوں کا یہ رش ظاہر کرتا ہے کہ چین کے صارفین کی قوتِ خرید مضبوط ہے اور چین کی معیشت میں تیزی آ رہی ہے. عالمی یوم مزدور کی تعطیلات کے دوران غیر ملکی میڈیا نے چین کی معیشت پر توجہ مرکوز رکھی اور کئی مضامین شائع کیے ،یہ ایک حوصلہ افزا بات ہے۔ وال اسٹریٹ جرنل نے شنگھائی کے ایک رہائشی کے حوالے سے کہا کہ”ٹرین کا ٹکٹ خریدنے کے لیے آپ کو الارم لگانا ہوگا۔”

چینی حکام کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں سال یوم مئی کی تعطیلات کے دوران مجموعی طور پر 274 ملین سیاحوں نے چین کا سفر کیا جو کہ سال بہ سال 70.83 فیصد کا اضافہ ہے۔ 148.056 بلین یوآن کی اندرونی سیاحتی آمدنی ہوئی ، جو کہ سال بہ سال 128.90 فیصد کا اضافہ ہے۔ متعلقہ ٹریول پلیٹ فارمز پر ہوٹل کی بکنگ میں 2019 کی اسی مدت کے مقابلے میں 10 گنا سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔

ثقافتی اور سیاحتی شعبوں کے علاوہ، کیٹرنگ جیسی لائف سروس انڈسٹریز بھی عروج پر ہیں۔ ای کامرس پلیٹ فارمز کے اعداد و شمار کے مطابق، تعطیلات سے پہلے تین دنوں میں، چین کی لائف سروس انڈسٹری کے اوسط یومیہ آن لائن کھپت کے پیمانے میں 2019 کے اسی عرصے کے مقابلے میں 133 فیصد اضافہ ہوا، جو کہ پانچ سالوں میں سب سے زیادہ ہے۔سیاحوں کو کھانا کھانے کے لئے ریستورانوں میں بھی لمبی قطاروں میں انتظار کرنا پڑا ۔اس کے علاوہ، "یوم مئی” کی تعطیلات کے دوران، فلموں کے باکس آفس کی کل آمدنی 1.5 بلین یوآن سے تجاوز کر گئی، چینی فلمی تاریخ میں "یوم مئی” کی یہ آمدنی باکس آفس پر تیسرے نمبر پر ہے۔

داخلی اور خارجی پالیسیوں کی بہتری اور ایڈجسٹمنٹ کے ساتھ ساتھ، چینی سیاحوں نے "یوم مئی” کی تعطیلات کے دوران بیرونی سفر بھی کیا۔متعلقہ ٹریول پلیٹ فارمز کے اعداد و شمار کے مطابق، چائنیز مین لینڈ آؤٹ باؤنڈ سفر کی مجموعی بکنگ میں سال بہ سال 18 گنا سے زیادہ اضافہ ہوا ہے، اور اس حوالے سے تھائی لینڈ، مالدیپ اور متحدہ عرب امارات سبھی مقبول مقامات رہے۔ متحدہ عرب امارات میں مقامی ٹریول ایجنسی کے ایک انچارج کا کہنا ہے کہ”چینی سیاحوں کی واپسی نے متحدہ عرب امارات جیسے مشہور سیاحتی ملکوں کی اقتصادی بحالی کو فروغ دیا ہے”۔

"یوم مئی”کی تعطیلات کے دوران کھپت کی بحالی کے پیچھے حکومتی پالیسی کار فرما ہے۔ رواں سال چین نے کھپت کی بحالی اور توسیع کو ترجیح دی ہے اور گھریلو طلب کو بڑھانے اور کھپت کو فروغ دینے، رہائشیوں کی آمدنی میں اضافے اور کھپت کے ماحول کو بہتر بنانے کے لیے پالیسیوں کا ایک سلسلہ شروع کیا ہے۔ چین کی وزارت تجارت نے اس سال کو "کھپت بڑھانے والے سال” کا ٹائٹل دیاہے اور مختلف محکموں اور خطوں نے اس حوالے سے تقریباً تین سو سرگرمیاں شروع کی ہیں، جس سے صارفی منڈی کی بحالی میں تیزی آئی ہے۔

اس وقت بین الاقوامی ماحول پیچیدہ اور کئی تبدیلیوں کا شکار ہے۔ عالمی معیشت کو مانگ میں کمی اور کچھ بڑی معیشتوں کے مالیاتی پالیسیوں کو سخت کرنےجیسے ناموافق عوامل کا سامنا ہے۔ تاہم چین میں مضبوط گھریلو مانگ نے عالمی معیشت کے لیے ایک محرک قوت پیدا کی ہے۔

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین "ایشیا پیسیفک اکنامک آؤٹ لک رپورٹ” کے مطابق، ایشیا پیسفک خطے میں، عالمی اقتصادی ترقی میں چین کی شراکت پہلے نمبر پر ہے۔ گولڈمین ساکس گروپ نے پیش گوئی کی ہے کہ 2023 کے آخر تک، چین میں گھریلو طلب کی مکمل بحالی سے عالمی جی ڈی پی کی نمو میں تقریباً 1 فیصد اضافہ ہوگا۔

مختلف چینی نمائشوں میں شرکت اور صنعتوں میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے چین آنے والی غیر ملکی کمپنیوں سے لے کر ملٹی نیشنل کمپنیوں کے ایگزیکٹوز کے چینی دورو ں تک، بیرونی دنیا نے بار بار چین کی طرف دنیا کی توجہ مبذول کرائی ہے، یہ سب کچھ ظاہر کرتا ہے کہ چین کی اقتصادی ترقی کی اس ایکسپریس ٹرین کو نہیں چھوڑا جا سکتا۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: تعطیلاتچینی معیشتیوم مئی
Previous Post

چینی صدر کے جوابی خط سے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی

Next Post

" یوم مئی "کی تعطیلات پر کھپت کا جوش و خروش، چینی معیشت کی بحالی کا عکاس

News Editor

News Editor

Next Post
یوم مئی

" یوم مئی "کی تعطیلات پر کھپت کا جوش و خروش، چینی معیشت کی بحالی کا عکاس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1
رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
لاجسٹکس

چین کی لاجسٹکس انڈسٹری کی کل آمدنی 5.6 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی

جون 29, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading