• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
اتوار, 29 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home انٹرنیشنل
یورپی یونین

یورپی یونین

یورپی یونین نے امریکی مصنوعات پر جوابی ٹیرف عائد کرنےکی تیاری کرلی

مذاکرات سے مسئلہ حل نہ ہوا تو یورپی یونین کو مزید جارحانہ اقدامات کی ضرورت پڑے گی، لکسمبرگ وزیر خارجہ

Muhammad Siddique by Muhammad Siddique
اپریل 8, 2025
in انٹرنیشنل
0 0
0


لگسمبرگ (انٹرنیشنل نیوز )یورپی یونین نے صنعتی مصنوعات پر امریکا کو زیرو ٹیرف معاہدے کی پیشکش کی ہے مگر ساتھ ہی تجارتی جنگ کے لیے بھی تیار ہوتے ہوئے جوابی ٹیکس عائد کرنے کی تیاری کرلی ہے۔

غیر ملکی خبر رساںادارے کے مطابق یورپی یونین کے وزرائے تجارت کا لکسمبرگ میں اجلاس ہوا جس میں امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے لگائے گئے نئے تجارتی ٹیرف پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں چین سے تجارتی تعلقات اور عالمی تجارتی نظام میں یورپ کے کردار پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں یورپی یونین ٹریڈکمشنر کا کہنا تھا کہ امریکی مصنوعات پر جوابی ٹیرف عائدکرنےکی تیاری کرلی ہے، ٹیرف کے لیے مصنوعات کی فہرست پر یورپی پارلیمنٹ میں 9 اپریل کو ووٹنگ ہوگی، حتمی فہرست 15 اپریل کو منظور ہوگی جس کے بعد امریکی مصنوعات پر یورپی ٹیکسوں کا نفاذ شروع ہوجائےگا۔ یورپی یونین ٹریڈکمشنر کا کہنا تھا کہ اجلاس میں ٹرمپ کے عائد ٹیرف پر امریکا سے بات چیت پر بھی اتفاق ہوا ہے۔

امریکا نے اسٹیل، ایلومینیم اور گاڑیوں کی درآمدات پر یورپی ممالک پر 416 ارب ڈالر سے زائدکا ٹیکس لگایا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ابتدائی بات چیت میں امریکا کو گاڑیوں، دیگرصنعتی مصنوعات پر دو طرفہ صفر محصولات کی پیش کش کی ہے۔اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں لکسمبرگ کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اگر مذاکرات سے مسئلہ حل نہ ہوا تو یورپی یونین کو مزید جارحانہ اقدامات کی ضرورت پڑے گی۔

آئرلینڈ، پولینڈ اور یورپی کمیشن کے نمائندوں نے بھی ٹیرف کے عالمی اثرات پر تشویش کا اظہار کیا۔ تمام رہنماﺅں نے زور دیا کہ کشیدگی کم کرکے فوری مذاکرات کا آغاز ضروری ہے تاکہ عالمی معیشت کو مزید نقصان سے بچایا جاسکے۔ڈچ وزیر تجارت کا کہنا تھا کہ یورپی یونین کو امریکی ٹیرف کے جواب میں تحمل کا مظاہرہ کرنا ہوگا اور مذاکرات کے ذریعے مسئلہ حل کرنےکی کوشش کرنی ہوگی۔

ڈچ وزیر تجارت کا کہنا تھا کہ اسٹاک مارکیٹس کی صورتحال بتارہی ہےکہ اگر ہم نے فوری سخت ردعمل دیا تو کیا ہوسکتا ہے، ہمیں ایسا ردعمل دینا ہوگا جو کشیدگی کو کم کرے، لیکن اگر ضروری ہوا تو ہم جوابی اقدامات کے لیے بھی تیار ہیں تاکہ امریکیوں کو مذاکرات پر لایا جاسکے۔یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وین ڈرلین پہلے ہی اس بات کا عندیہ دے چکی ہیں کہ یورپی یونین امریکا کے ساتھ صفر کے بدلے صفر ٹیرف پر بات چیت کے لیے تیار ہے۔ رپورٹ کے مطابق یورپی یونین جواب میں اب تک 28 ارب ڈالر کی امریکی مصنوعات پر ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کرچکی ہے۔

دوسری جانب ٹرمپ نے یورپی یونین کو خبردار کیا ہے کہ اگر وہ امریکی شراب پر 50 فیصد ڈیوٹی لگاتی ہے تو وہ بھی یورپی شرابوں پر 200 فیصد جوابی ٹیرف نافذ کریں گے، اس دھمکی نے فرانس اور اٹلی جیسے شراب کے بڑے برآمد کنندہ یورپی ممالک میں تشویش پیدا کردی ہے۔ ٹرمپ پہلے ہی یورپی یونین پر 20 فیصد اضافی ٹیرف عائد کرچکے ہیں۔رپورٹ کے مطابق 2024 میں یورپی یونین نے امریکا کو 582 ارب ڈالر کی برآمدات کیں، جب کہ امریکی درآمدات کا حجم 366 ارب ڈالر رہا۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: امریکی مصنوعاتٹیرف عائدجارحانہ اقداماتجوابیمذاکراتیورپی یونین
Previous Post

امریکا نے پاکستانی طلباء کے لیے اہم تبادلہ پروگرام بند کر دیا

Next Post

"امریکہ اقتصادی جوہری جنگ لڑ رہا ہے" ،امریکہ میں تمام حلقوں کا احتجاج

Muhammad Siddique

Muhammad Siddique

Next Post
ٹرمپ

"امریکہ اقتصادی جوہری جنگ لڑ رہا ہے" ،امریکہ میں تمام حلقوں کا احتجاج

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1
رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
لاجسٹکس

چین کی لاجسٹکس انڈسٹری کی کل آمدنی 5.6 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی

جون 29, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading