• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 2 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home صحت و تعلیم
جنرل ہسپتال

ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن جنرل ہسپتال و پنز کے زیر اہتمام سیرت النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد

News Editor by News Editor
ستمبر 27, 2023
in صحت و تعلیم
0 0
0

لاہور(زاہد انجم سے)علمائے کرام اور دینی سکالرز کی یہ اہم ذمہ داری ہے کہ وہ نئی نسل کو نبی آخرالزماں ﷺ کی سیرت طیبہ اور حیات مبارکہ کے تمام پہلوؤں سے روشناس کروانے کا زیادہ سے زیادہ اہتمام کریں تاکہ نوجوانوں کو اسلامی تعلیمات سے صحیح معنوں میں آگاہی حاصل ہوسکے اور وہ اُن کے نقش قدم پر چلنے کی کوشش کر کے دنیاوی و اُخروی کامیابیاں حاصل کر سکیں۔

ان خیالات کا اظہار پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر الفرید ظفر نے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن جنرل ہسپتال اور پنز کے زیر اہتمام منعقدہ سیرت النبی ﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں بین الاقوامی سطح کے علمائے کرام نے شرکت کی جن میں جامعتہ الازہر سے پی ایچ ڈی ڈاکٹر سید نوید نعیم گیلانی الازہری، یونیورسٹی آف شیخ السلام ابن تیمیہ سے عربی کے پروفیسر ڈاکٹر ابرہیم فاروقی اورمصر سے ڈاکٹر محب النبی طاہر شامل تھے جبکہ پروفیسر آصف بشیر، ایم ایس پروفیسر ندرت سہیل،صدر ینگ ڈاکٹرز ایسو سی ایشن ڈاکٹر حسیب تھند، ڈاکٹر عبدالرحمان، ڈاکٹر عامر بشیر،ڈاکٹر وحید،ڈاکٹر اجمل چوہدری، ڈاکٹر عبدالعزیز، ڈاکٹر سونیا ایوب، صدر پاکستان ہیلتھ سپورٹ ایسوسی ایشن رانا پرویز سمیت ہیلتھ پروفیشنلز کی بڑی تعداد شریک تھی۔

پروفیسر الفرید ظفر نے کہا کہ دنیا اور آخرت میں کامیابی کا انحصار اللہ تعالیٰ اور اُس کے رسول ؐکی اطباع پر منحصر ہے اور ان سنہری تعلیمات پر عمل کر کے ہی ہم ایک پر امن، اعتدال پسنداور ترقی یافتہ معاشرے اور ریاست کی بنیاد رکھ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے اکثر مسائل کی بنیادی وجہ ان تعلیمات سے رو گردانی اور اپنے اسلاف کی سیرت و کردار کو نظر انداز کرنا ہے جس پر تمام علمائے کرام اور دینی شخصیات کو غور کرنا چاہیے اور اصلاح معاشرہ کی ایسی مہم شروع کرنی چاہیے جو قول و فعل کے تضاد سے مبراہو تاکہ ہم اپنے آپ کو مستقبل کی قیادت کے لئے رول ماڈل کے طور پر پیش کر سکیں۔ پرنسپل پی جی ایم آئی کا کہنا تھا کہ علامہ اقبال نے کیا خوب فرمایا”عمل سے زندگی بنتی ہے، جنت بھی جہنم بھی:یہ خاکی اپنی فطرت میں نا نوری ہے نا ناری ہے”۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علمائے کرام ڈاکٹر محب النبی طاہر،ڈاکٹر سید نوید نعیم گیلانی الازہری، ڈاکٹر ابراہیم فاروقی اور دیگر نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے آخری پیغمبرﷺؐ حقیقی معنوں میں محسن انسانیت ہیں جنہوں نے رہتی دنیا تک انسانیت کو اس کا مقام دلانے کیلئے ذات پات،رنگ و نسل اور بادشاہ و گدا کے فرق کو ختم کر کے ایک ہی صف میں کھڑ ا کر دیا اورعہدے و مرتبے کا معیار صرف تقوے کو قرار دیا۔ صدر ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن لاہور جنرل ہسپتال ڈاکٹر حسیب تھند نے کہا کہ انسانیت کی معراج حضور اکرم ﷺ ہیں جنہوں نے زندہ دفن کی جانے والی بیٹیوں کو اعلیٰ مقام دلوایا اور ماں کے قدموں میں جنت رکھ دی۔

انہوں نے کہا کہ ہم اُن کی محبت کا حق تب ہی ادا کر سکتے ہیں جب ہم اپنی زندگیوں کو سیرت النبی ﷺ کے مطابق اور سنت رسول پر پوری طرح عمل کریں۔ اس پاک محفل میں حضور اکرم ؐ کی شان میں گلہائے عقیدت اور درود و سلام کے نذرانے بھی پیش کیے گئے،پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور امت مسلمہ کی یکجہتی کے لئے دعائیں بھی مانگی گئیں۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: جنرل ہسپتالجنرل ہسپتال و پنزسیرت النبی ﷺ کانفرنسینگ ڈاکٹر
Previous Post

100 سے زائد مما لک کی جا نب سے چین کے گلو بل ڈیو یلپمنٹ انیشی ایٹو کی حما یت

Next Post

ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کا کیس، جسٹس اطہر من اللہ کا اختلافی نوٹ جاری

News Editor

News Editor

Next Post
سپریم کورٹ

ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کا کیس، جسٹس اطہر من اللہ کا اختلافی نوٹ جاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5879

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

571
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

464
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading