لاہور (ہیلتھ ڈیسک ) لاہور میں ینگ ڈاکٹرز نے مطالبات پورے ہونے کے باوجود ہڑتال ختم نہ کی۔ ینگ ڈاکٹرز نے مختلف الاونسز ملنے تک احتجاج ختم کرنے سے انکار کردیا۔
لاہور کے اسپتالوں کی اوپی ڈیزمیں چوتھے روز بھی کام بند ہے۔ینگ ڈاکٹرز نے مختلف الاونس ملنے تک احتجاج ختم کرنے سے انکار کردیا۔ ینگ ڈاکٹرز نے مزید مطالبات پورے نہ ہونے پر انڈور سروسز معطل کرنے کی دھمکی دے دی۔ ذرائع محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف دہشتگردی کی دفعات، سیکیورٹی آڈٹ کا مطالبہ پورا ہوگیا، اسپتال عملے کے تحفظ بل کو کابینہ ایجنڈے میں شامل کیا جائے گا۔
ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ایڈہاک ڈاکٹرزکوریگولرکرنےتک احتجاج جاری رہےگا، پنجاب حکومت ہم سےکوئی رابطہ نہیں کررہی۔