لاہور(ہیلتھ رپورٹر)ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے اپنے مطالبات اور بلوچستان کے ڈاکٹرز سے اظہار یکجہتی کے لئے 20جنوری کو صبح 8سے 10بجے تک او پی ڈی میں ہڑتال کا اعلان کرنے کا اعلان کردیا۔
وائے ڈی اے کے صوبائی صدر ڈاکٹر شعیب نیازی ، چیئرمین ڈاکٹر مدثر اشرفی ،ڈاکٹر عثمان گجر ، ڈاکٹر اعجاز کھرل ، ڈاکٹر حسیب تھنڈ ، ڈاکٹر راشد ورک اور ڈاکٹر احمد گجر نے گنگارام میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گنگا رام کے ڈاکٹرز کو ہاسٹلز کی سہولت دی جائے ،گنگا رام ہسپتال کے لیڈی ڈاکٹرز ہاسٹل کی اپ گریڈیشن کی جائے ،سکیورٹی کمپنی ملازمین کو کم از کم اجرت تک نہیں دے رہی ،گنگا رام ہسپتال میں چوری کے واقعات بڑھتے جارہے ہیں ،گنگا رام ہسپتال میں ادویات کی کمی اور چوری بڑھ گئی ہے ۔
انہوںنے کہا کہ صحت ، تعلیم، تحفظ فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے ،ہمیں اپنے مطالبات کیلئے احتجاج پر مجبور نہ کیا جائے ۔ڈاکٹر حسیب تھنڈ نے کہا کہ جے کیٹ امتحان کا آڈٹ ہونا چاہیے ۔گزشتہ برس جے کیٹ پاس کرنے والے ڈاکٹرز کی انڈکشن کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ وائے ڈی اے 20جنوری کو صبح 8 سے 10بجے تک او پی ڈی میں ہڑتال کرے گی ۔









