امریکی جنگی طیاروں نے یمن کے دارالحکومت صنعا کے نواحی علاقے بنی مطر میں ایک فیکٹری کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہو گئے۔
حوثی تنظیم انصار اللہ کے ترجمان کے مطابق یہ حملہ گزشتہ رات کیا گیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا نے یمن کے دیگر علاقوں، صعدہ اور حدیدہ میں بھی بمباری کی۔
امریکہ نے 15 مارچ سے ان فضائی کارروائیوں کا آغاز کیا تاکہ حوثیوں کو بین الاقوامی بحری راستوں میں جہازوں پر حملوں سے روکا جا سکے۔ حوثی گروہ کا مؤقف ہے کہ ان کے حملے غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں کے خلاف یکجہتی کا اظہار ہیں۔