راولپنڈی – 17 اپریل 2025
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر گرفتاری سے قبل اعلان کیا ہے کہ جب تک ان کے بھائی، عمران خان، سے ملاقات نہیں ہوتی، وہ یا تو جیل کے اندر جائیں گی یا باہر دھرنا دیں گی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو تنہا کرنے کی سازش کی جا رہی ہے، ان کے بچوں، خاندان اور ڈاکٹروں سے ملاقات پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جیل قوانین کے مطابق قیدی کو وکلاء سے ملاقات کا مکمل حق حاصل ہے۔
علیمہ خان نے کہا کہ اگر ہمیں کہیں بھی چھوڑا گیا، ہم واپس اڈیالہ جیل آ کر بیٹھیں گے۔ اگر حکومت کو روکنا ہے تو ہمیں جیل میں ڈال دے، ہم پرامن احتجاج کر رہے ہیں۔
دوسری جانب عمر ایوب نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کو گرفتار کیا جا رہا ہے، ہم نے اسمبلی میں محسن نقوی کو بیٹھنے نہیں دیا، اب دیکھتے ہیں شہباز شریف کیسے آتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے لیے جان بھی حاضر ہے۔