• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
اتوار, 1 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home صحت و تعلیم
پروفیسر اسرار الحق طور

ہیپاٹائٹس بی ، سی اور ڈی جگر کو ناکارہ اور جگر کے کینسر کا باعث ہے ‘ پروفیسر اسرار الحق طور

News Editor by News Editor
جون 12, 2023
in صحت و تعلیم
0 0
0

لاہور (ہیلتھ ڈیسک)پروفیسر آف میڈیسن کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی و میو ہسپتال ڈاکٹر اسرار الحق طور نے کہا کہ ہیپاٹائٹس کی علامات فوری ظاہر نہیں ہوتیں لیکن پیچیدگیوں کے باعث 20سیکنڈز میں زندگی سے ہاتھ دھوناانتہائی خوفناک معاملہ ہے جس سے نمٹنے کیلئے شہریوں کو علاج معالجے کے ساتھ ساتھ احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کو بھی یقینی بنانا ہوگا۔

ہیپاٹائٹس بی، سی اور ڈی جگر کو ناکارہ اور جگر کے کینسر کا باعث بنتا ہے۔ اس جان لیوا مرض میں مبتلا مریض بے خبر رہتے ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ شہریوں میں سالانہ طبی معائنہ و تشخیصی ٹیسٹ کروانے کے متعلق ہنگامی بنیادوں پر آگاہی مہم شروع کی جائے تاکہ لوگ اس موذی بیماری سے محفوظ رہ سکیں۔

ڈاکٹر اسرار الحق طور نے کالے یرقان کی علامات پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایاکہ آنکھوں کا پیلاہو جانا،تھکاوٹ محسوس ہونا، بھوک میں کمی،جلد پر خارش،متلی آنا،ہاتھوں اور پاؤں کا سن ہو جانا اور بخار ہیپاٹائٹس کی علامات ہیں جبکہ یہ مرض جگر میں سوزش کا باعث بھی بنتا ہے اور اس بیماری سے جگر کے کینسر سمیت انسانی صحت سے متعلق پیچیدہ مسائل سامنے آتے ہیں جس کے باعث ہیپاٹائٹس وائرس کی 5اہم اقسام اے،بی،سی،ڈی اور ای پائی جاتی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ عالمی سطح پر بھی یہ وائرل ہیپاٹائٹس بڑی آبادی کو متاثر کرتا ہے اور ایک اندازے کے مطابق سالانہ 1.4ملین افراد اس بیماری کے باعث موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔ ڈاکٹر اسرار الحق طور نے بتایا کہ ہیپاٹائٹس دوران حمل ماں سے بچے کو،، متاثرہ سوئی، سرنج، آلات جراحی کے استعمال سے، متاثرہ خون کے انتقال سے، متاثرہ شخص کے زیر استعمال بلیڈ یا استرے سے شیو کرنے سے اور جسمانی رطوبت یا زخم کے رسنے والے مواد سے پھیلتا ہے اور اس مرض کے باعث ہر20سیکنڈ میں ایک شخص فوت ہو رہا ہے۔ڈاکٹر اسرارالحق طور کا مزید کہنا تھا کہ افسوسناک صورتحال یہ ہے کہ10میں سے9افراد یہ جانتے ہی نہیں کہ انہیں ہیپاٹائٹس کا مرض لاحق ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہیپاٹائٹس سے لا علم افراد تشخیص کا انتظار نہیں کر سکتے انہیں فوری علاج معالجے کی ضرورت ہوتی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ماضی میں ہیپاٹائٹس کا علاج بہت مہنگا اور مشکل تھا جبکہ اس کے نتائج بھی خاطر خواہ نہیں تھے لیکن اب نئی اینٹی وائرس ادویات کے باعث کالے یرقان کا علاج انتہائی موثر،آسان اور پیچیدگیوں کے بغیر ممکن ہو چکا ہے لہذا شہریوں کو ڈرنے اور خوفزدہ ہونے کی بجائے جس قدر جلد ممکن ہو سکریننگ کے عمل سے گزرنا چاہیے تاکہ اُن کا بر وقت علاج کر کے زندگی بچائی جا سکے۔

ڈاکٹر اسرار طور نے کہا کہ ہیپاٹائٹس (کالے یرقان) کی بڑھتی ہوئی بیماری کی روک تھام کیلئے سکریننگ بارے شعور اجاگر کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے جس کے بغیر علاج معالجے پر کروڑوں روپے کے اخراجات اور شرح اموات میں کمی لانا ممکن نہیں ہوگا جبکہ اس مرض سے بچاؤ کیلئے ہمیشہ ابلا ہوا پانی ٹھنڈا کر کے استعمال کیا جائے، کھانا کھانے سے پہلے ہاتھ دھونا نہ بھولیں، کٹے ہوئے پھل سبزیا ں اور کھلے عام گندی جگہوں پرکھانے سے پرہیز کیاجائے۔

انہوں نے کہا کہ طبی ماہرین پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ صرف مریضوں کے علاج معالجے پرہی اکتفا نہ کریں بلکہ انہیں احتیاطی تدابیر کی آگاہی کا فریضہ بھی سر انجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ دیگر علاقوں کے مقابلے میں پنجاب میں ہیلتھ کئیر سسٹم بہتر ہونے اور تشخیصی سہولیات کی آسانی سے دستیابی کے باعث ہیپاٹائٹس کی سکریننگ بھی زیادہ ہو رہی ہے جس کی وجہ سے صوبے میں ہیپاٹائٹس” سی” کے زیادہ کیس رپورٹ ہو رہے ہیں۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: پروفیسر اسرار الحق طورجگرسیکینسرہیپاٹائٹس بی
Previous Post

بڑی آنت کے کینسر کی بیماری کے حوالے سے ملکی سطح پر ایک رجسٹری ہونی چاہئے'ڈاکٹر جاوید اکرم

Next Post

حکومت کا تحریک لبیک سے مذاکرات کرنے کا فیصلہ

News Editor

News Editor

Next Post
تحریک لبیک

حکومت کا تحریک لبیک سے مذاکرات کرنے کا فیصلہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5879

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

464
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading