ماہرہ خان

ہیروئن ے کردار ہمیشہ نہیں رہتے، میں اس کیلئے تیار ہوں‘ ماہرہ خان

دبئی (سپورٹس نیوز) سپر اسٹار ماہرہ خان نے کہا ہے کہ میں زندگی کے موجودہ مرحلے سے بھرپور لطف اندوز ہو رہی ہوں اور مجھے اس بات کی فکر نہیں کہ ایک وقت ایسا بھی آئے گا جب ہیروئن کے کردار ملنا بند ہو جائیں گے۔دبئی میں منعقدہ ادبی و ثقافتی تقریب کے دوران ایک خصوصی نشست کہانی سے کردار تک میں گفتگو کرتے ہوئے ماہرہ خان نے شہرت، کامیابی اور عمر کے ساتھ بدلتے ہوئے کرداروں پر کھل کر اظہارِ خیال کیا۔

ماہرہ خان نے کہا کہ مجھے کامیابی اور لوگوں کی محبت دونوں بہت پسند ہیں اور اپنے مداحوں کے ساتھ تعلق کو بے حد اہم سمجھتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ مجھے اچھا لگتا ہے جب لوگ مجھ سے محبت کا اظہار کرتے ہیں، لیکن میں یہ بھی جانتی ہوں کہ شہرت اور کامیابی ہمیشہ قائم نہیں رہتی، اسی لیے میری توجہ ہمیشہ اپنے کام پر رہتی ہے۔

ماہرہ خان نے نہایت اعتماد کے ساتھ کہا کہ میں اپنی موجودہ عمر اور زندگی کے اس مرحلے سے بہت لطف اندوز ہو رہی ہوں، مجھے اس بات کی فکر نہیں کہ ایک وقت آئے گا جب مجھے ہیروئن کے کردار نہیں ملیں گے، بلکہ مجھے لگتا ہے کہ وہ وقت قریب بھی آ رہا ہے اور میں اس سے بالکل مطمئن ہوں۔

اپنا تبصرہ لکھیں