• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home چائنہ کی خبریں
ہواوے فائیو جی

ہواوے فائیو جی اسمارٹ فون کی واپسی، چین کی سائنسی ترقی کے نہ رکنے کا اعلان

News Editor by News Editor
ستمبر 7, 2023
in چائنہ کی خبریں, کاروبار
0 0
0

بیجنگ (نمائندہ خصوصی)ہواوے کا نیا اسمارٹ فون MATE60PRO لانچ ہوا اور خریداری کاایسا جوش دیکھنے میں آیا کہ آن لائن اسٹاک ایک منٹ میں مکمل فروخت ہو گیا ۔

اس موبائل فون کی کارکردگی کے حوالے سے ملکی و غیر ملکی سائنسی و تکنیکی ماہرین نے فوری طور پر اس موبائل فون کو ڈس اسمبلنگ کرکے اس کا جائزہ لیا۔مختصراً ، یہ ہواوے کے خود ساختہ کیرن 9000 ایس چپ سے لیس ایک فائیو جی اسمارٹ فون ہے جس کی لوکلائزیشن کی شرح نہایت اعلی ہے ، اوریہ پہلا فون ہے جو سیٹلائٹ کال فیچر کا بھی حامل ہے۔

ہواوے کے فائیو جی اسمارٹ فون کی واپسی پورے نیٹ ورک کے جوش کا سبب کیوں ہے؟

آئیے پس منظر کا جائزہ لیتے ہیں۔ 2019 میں ہواوے موبائل فونز نے 240 ملین یونٹس کی فروخت کے ساتھ ایپل موبائل فونز کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اسمارٹ فونز کی دنیا میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔ مئی 2019 میں ، امریکہ نے نام نہاد قومی سلامتی کے بہانے ہواوے کی سپلائی چین پر ایک جامع کریک ڈاؤن نافذ کیا ، جس میں عالمی کمپنیوں کو ہواوے کو مخصوص اجزاء اور ٹیکنالوجیز فروخت کرنے سے روک دیا گیا۔

یہاں تک کہ ہواوے کے خود ساختہ ہائی اینڈ موبائل فون چپس کے لئے بھی ، امریکہ کی جانب سےکسی بھی ایسی کمپنی پر سخت پابندی عائد ہے جو ہواوے کی پیداوار اور فراہمی کے لئے امریکی ٹیکنالوجی یا اسپیئر پارٹس کا استعمال کرتی ہے۔ ہواوے کو فائیو جی موبائل فونز کی پیداوار کو روکنا پڑا جس کے نتیجے میں ہواوے کی عالمی موبائل فون کی فروخت کی رینکنگ دوسرے نمبر سے گر کر 20 سے بھی نیچے چلی گئی ۔ تاہم چین کی ثابت قدمی امریکہ کے لیے غیر متوقع تھی۔

گزشتہ چار سال سے زائد سیاہ عرصے میں ہواوے نے ہمت نہیں ہاری اور چین کی سائنسی اور تکنیکی ترقی بھی نہیں رکی۔ چپ مینوفیکچرنگ ، ویفر پروسیسنگ ، آکسیڈیشن ، لیتھو گرافی ، ایچنگ ، تھن فلم پریسیپٹیشن ، انٹرکنکشن ٹیسٹنگ اور پیکیجنگ کے آٹھ بنیادی عمل کو توڑتے ہوئے ، چینی سخت محنت کر تے رہے ۔

ہواوے کے ویفر پروسیسنگ پلانٹس نے ویفر پروسیسنگ اور آکسیڈیشن ٹیکنالوجیز حاصل کرکے بڑے پیمانے پر پیداوار حاصل کی ۔ ہواوے کے پارٹنر اے ایم ای سی نے طویل عرصے سے 5 این ایم ایچنگ ٹیکنالوجی کو حاصل کر رکھا ہے ۔

ہواوے نے کئی سالوں سے تھن فلم پریسیپٹیشن کی ٹیکنالوجی پر توجہ مرکوز کی ہے۔ رواں سال جنوری میں ہواوے نے اپنے خود ساختہ پلیٹ فارم کا اعلان کیا تھا ۔ اس نے ایک ارب انٹر کنکشن ٹیسٹ مکمل کیے اور 2021 کے اوائل میں پیکیجنگ کے عمل میں پیٹنٹ کے لئے درخواست دی ۔ جہاں تک لیتھوگرافی ٹیکنالوجی کا تعلق ہے تو موجودہ رجحان کو دیکھتے ہوئے یہ اعتماد سے کہا جا سکتا ہے کہ اس حوالے سے پیش رفت زیادہ دور نہیں.

اب اعداد و شمار پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔ امریکہ کی جانب سے پابندی عائد کیے جانے سے قبل ہواوے شنگھائی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں 4 ہزار سے زائد افراد موجود تھے۔ 2022 کے آخر تک ہواوے کے پاس 114,000 آر اینڈ ڈی ملازمین تھے جو ملازمین کی کل تعداد کا 55 فیصد ہیں۔

ہواوے کی 2022 کی سالانہ رپورٹ کے مطابق اس نے گزشتہ دہائی میں آر اینڈ ڈی اخراجات میں 977.3 ارب یوآن سے زائد کی سرمایہ کاری کی ہے۔ ہواوے کی 2023 کی ششماہی رپورٹ کے مطابق صرف رواں سال کی پہلی ششماہی میں ہواوے کے آر اینڈ ڈی اخراجات 82.6 ارب یوآن تک پہنچ گئے جو سال بہ سال 4.4 فیصد کا اضافہ ہے۔

ورلڈ انٹلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین رپورٹ سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ 2022 کے اختتام تک چین، بین الاقوامی پیٹنٹ درخواستوں کے حوالے سے سب سے بڑا ملک رہا جس کا درخواستوں کی تعداد کا حصہ کل تعداد کا ایک چوتھائی سے زیادہ ہے۔ ان میں چین کی ہواوے کمپنی اب تک کی سب سے بڑی درخواست دہندہ ہے، جس نے 2022 میں 7،689 کیسز کا اعلان کیا تھا۔

اگست 2019 میں ہواوے کی 1.0 ہارمونی کے اجرا سے اگست 2023 میں 4.0 ہارمونی کی باضابطہ ریلیز تک اور پھر خود ساختہ کیرن چپ 9000 ایس کے تجارتی استعمال تک کے سفرمیں اگر کوئی طاقت پس منظر میں رہی تو وہ ہواوے کی گزشتہ برسوں میں مسلسل بڑی آر اینڈ ڈی سرمایہ کاری اور چین کی ثابت قدمی ہے۔ بہت سے چینیوں کی نظر میں ہواوے کا MATE60PRO صرف ایک موبائل فون نہیں بلکہ امریکہ کے ہمہ جہت دباؤ میں چین کی اعلیٰ ترین ٹیکنالوجی کی ایک فاتحانہ پیش رفت ہے۔

اس اعتراف کے باوجود کہ یہ اب بھی جدید ترین چپ ٹیکنالوجی سے پیچھے ہے، چین نے بالآخر اسمارٹ فونز کے لیے جدیدفائیو جی چپس کو مقامی طور پربنانے کا مسئلہ حل کر لیا ہے۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: اسمارٹ فونسائنسی ترقیہواوے فائیو جی
Previous Post

پرویز الٰہی کی توہین عدالت کی درخواست خارج

Next Post

چین، سی آئی ایف ٹی آئی ایس میں 2 لا کھ 80 ہزار افراد کی شر کت

News Editor

News Editor

Next Post
چین

چین، سی آئی ایف ٹی آئی ایس میں 2 لا کھ 80 ہزار افراد کی شر کت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کی فتح کا راز: رضوان کی وکٹ ہی سب کچھ بدل گئی، روہت شرما

جون 30, 2025

کراچی، حیدرآباد سمیت ملک کے کئی شہروں میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری

جون 30, 2025

پاکستان کا صحت کا نظام زبوں حالی کا شکار، آبادی بے قابو رفتار سے بڑھ رہی ہے، وزیرِ صحت

جون 30, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1

ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کی فتح کا راز: رضوان کی وکٹ ہی سب کچھ بدل گئی، روہت شرما

جون 30, 2025

کراچی، حیدرآباد سمیت ملک کے کئی شہروں میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری

جون 30, 2025

پاکستان کا صحت کا نظام زبوں حالی کا شکار، آبادی بے قابو رفتار سے بڑھ رہی ہے، وزیرِ صحت

جون 30, 2025

مہوش حیات کا انکشاف: شادی کے فیصلے میں جلدبازی نہیں کروں گی

جون 30, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading