• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
وزیراعظم

ہم نے ہمیشہ ملک کومشکل حالات سے نکالا،وزیراعظم

News Editor by News Editor
اپریل 3, 2023
in پاکستان
0 0
0

اسلام آ باد (نمائندہ خصوصی) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ ہم نے ہمیشہ ملک کومشکل حالات سے نکالا،ملکی حالات گھمبیرہیں لیکن ہماری نیت صاف ہے انشااللہ حالات بہترہوںگے، انشااللہ وقت بدلےگا نوازشریف کی قیادت میں ملک مسائل سے نکالیں گے، ریاست بچانے کے لیے سیاست قربان کردی،پاکستان بچ گیا تو سب خیر ہے۔ ۔

وزیراعظم شہبازشریف نے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ہمیشہ ملک کو مشکل حالات سے نکالا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حالات گھمبیر ہیں لیکن ہماری نیت صاف ہے، حالات بہتر ہوں گے، میرا ایمان ہے وقت آئے گا حالات بدل جائیں گے،آئی ایم ایف نے وفاقی حکومت کے ہاتھ پاں باندھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے 10کروڑ غریب خاندانوں کو مفت آٹا فراہم کرنے کا آغاز کیا اور رمضان المبارک میں پنجاب، خیبرپختونخوا اور اسلام آباد میں مفت آٹا فراہم کر رہے ہیں۔ آئی ایم ایف کی پیشگی شرائط مان لی گئی ہیں،پچھلی حکومت کے آئی ایم ایف پروگرام کی وجہ سے مہنگائی کی لہریں آ رہی ہیں،وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کی آخری شرط پر بات چیت ہو رہی ہے۔

وزیراعظم نے ن لیگ کے پارلیمانی پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برادر ممالک پاکستان کی مدد کر رہے ہیں۔ 2014سے 2018 تک پاکستان ترقی کی شاہراہ پر گامزن تھا،ملک کو سیلاب کی تباہ کن صورتحال کا سامنا کرنا پڑا،100ارب روپے صرف وفاق سے سیلاب متاثرین کو دئیے گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پاکستان کو معاشی دلدل میں پھنسا دیا،دوست ممالک کے خلاف سابق حکمرانوں نے بدزبانی کی،چین کے منصوبوں پر سنگین الزامات لگائے گئے،عمران اور حواریوں نے کہاکہ چین کے منصوبوں میں 45 فیصد کرپشن ہوئی،چین نے 30 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی اور الزامات لگائے گئے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے ساتھ تجارت شروع کرنے کا جھوٹ پھیلایا جا رہا ہے،ایک انفرادی شخص کا حکومت پاکستان کی پالیسی سے کیا تعلق؟ انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کو حق ملنے تک پاکستان اپنے اصولی موقف پر کاربند رہے گا۔ عمران خان نے پاکستان کی ساکھ دا پر لگا دی، عمران خان نے سخت ترین شرائط پر آئی ایم ایف پروگرام پر دستخط کیے، عمران خان نے آئی ایم ایف پروگرام ناکام بنانے کی سازش کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اس موقع پر پارٹی ارکان کے عزم وہمت اور وفاداری کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ریاست بچانے کے لیے سیاست قربان کر دی،پاکستان بچ گیا تو سب خیر ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی قیادت میں ملک کو مسائل سے نکالیں گے،معاشی بہتری کے لیے سیاسی استحکام لازم ہے،

سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے والے کو دن رات ریلیف مل رہا ہے،ہماری قیادت اور ارکان کے ساتھ رویہ کچھ اور تھا،عمران خان کی اہلیہ سرکاری عہدیدار نہیں تھیں تو مریم نواز کے پاس کون سا عہدہ تھا؟ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ترازو کے پلڑوں کا فرق ہے،پاکستان آج حقیقت میں تاریخ کے نازک ترین موڑ سے گزر رہا ہے،سب کو مل کر فسطائیت کا مقابلہ کرنا ہوگا،قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،دعا ہے میری زندگی میں ملک معاشی تنگ دستی سے نکل آئے۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: گھمبیرمشکل حالاتملکی حالاتوزیراعظم
Previous Post

سوشل میڈیا پر رشتے کی افواہوں پر نسیم شاہ کی وضاحت آگئی

Next Post

مذاکرات کا ماحول پیدا کرنے کی ذمہ داری عمران خان پر ہے، خواجہ سعدرفیق

News Editor

News Editor

Next Post
خواجہ سعدرفیق

مذاکرات کا ماحول پیدا کرنے کی ذمہ داری عمران خان پر ہے، خواجہ سعدرفیق

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

اجلاس

مغربی رہنما سرد جنگ کے دور کی "زیرو سم” سوچ میں جکڑے ہوئے ہیں، چینی میڈیا

جون 30, 2025
چینی وزیر خا رجہ

سی پی سی سینٹرل کمیٹی کی جانب سے ” فیصلہ سازی، غور و خوض اور کوآرڈینیشن کے ادارے کے امور سے متعلق قواعد و ضوابط” پر نظر ثانی

جون 30, 2025
چینی وزیر خا رجہ

اتحاد اور جدوجہد ہی چینی عوام کے لئےعظیم تاریخی کامیابیاں تخلیق کرنے کا واحد راستہ ہے، چینی صدر

جون 30, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1
اجلاس

مغربی رہنما سرد جنگ کے دور کی "زیرو سم” سوچ میں جکڑے ہوئے ہیں، چینی میڈیا

جون 30, 2025
چینی وزیر خا رجہ

سی پی سی سینٹرل کمیٹی کی جانب سے ” فیصلہ سازی، غور و خوض اور کوآرڈینیشن کے ادارے کے امور سے متعلق قواعد و ضوابط” پر نظر ثانی

جون 30, 2025
چینی وزیر خا رجہ

اتحاد اور جدوجہد ہی چینی عوام کے لئےعظیم تاریخی کامیابیاں تخلیق کرنے کا واحد راستہ ہے، چینی صدر

جون 30, 2025
چینی وزیر خا رجہ

جوہری آلودہ پانی کے سمندر میں اخراج کے خلاف چین کا موقف بدستور برقرار ہے، چینی وزارت خارجہ

جون 30, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading