• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
اتوار, 1 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home چائنہ کی خبریں
صدر یو این جنرل اسمبلی

ہم خیال دوست چین میں ہیں، صدر یو این جنرل اسمبلی

News Editor by News Editor
فروری 7, 2023
in چائنہ کی خبریں
0 0
0

بیجنگ (نیوز ڈیسک)چینی وزیر خارجہ چھن گانگ کی دعوت پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77 ویں اجلاس کے صدرگوروسی سابا نے یکم سے چار فروری تک چین کا دورہ کیا۔

منگل کے روز چین میں قیام کے دوران گوروسی نے چینی میڈیا کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ انہیں چین میں ہم خیال دوست ملے ہیں۔
گوروسی کے اس دورے کا مقصد بہت اہم منصوبوں کے لئے شراکت دار تلاش کرنا تھا ، اور اب ایسا لگتا ہے کہ ان کا مقصد حاصل ہوگیا ہے۔ دورے کے دوران، گوروسی نے چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کے پائیدار ترقی کے لئے بگ ڈیٹا کے بین الاقوامی تحقیقی مرکز کا دورہ کیا، اور وہ پائیدار ترقی کے میدان میں بگ ڈیٹا کے اطلاق میں چین کی کامیابیوں سے بہت متاثر ہوئے۔

بے شمار اعدادوشمار کے ذریعے بگ ڈیٹا کا تجزیہ آب و ہوا کی تبدیلی سے مؤثر طور پر نمٹنے ، حیاتیاتی تنوع کا تحفظ کر نے اور فصلوں کی نشوونما کی نگرانی سمیت دیگر مسائل کے حل کے لیے مفید ہے ۔ گوروسی کا خیال ہے کہ یہ نہ صرف چین بلکہ دنیا کے بہت سے دوسرے ممالک کے لیے بھی فائدہ مند ہوگا، جس کی وجہ سے وہ اس شعبے میں چین کے ساتھ گہرے تعاون کے منتظر ہیں۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ چین میں انہیں ہم خیال ساتھی ملے ہیں ۔

دورے کے دوران گوروسی نے دریائے ہانجیانگ کے ڈین جیانگ گو آبی ذخائر سے بیجنگ تک کے جنوب سے شمال تک پانی کی منتقلی کے منصوبے کی وسطی لائن کا بھی دورہ کیا۔ جنوب سے شمال تک پانی کی منتقلی کے منصوبے کو مشرقی، وسطی اور مغربی راستوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ اس کے ذریعے جنوبی خطے میں وافر مقدار میں موجود پانی کے وسائل کو نہروں اور پائپ لائنوں کے ذریعے شمال میں پانی کی قلت والے علاقوں تک پہنچایا جاتا ہے ، تاکہ آبی وسائل کی تقسیم کو بہتر بنایا جاسکے اور متعلقہ علاقوں میں آبی وسائل کی کمی کے مسئلے کو دور کیا جاسکے۔ گوروسی نے چین کے جنوب سے شمال تک پانی کی منتقلی کے منصوبے کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ چین نے آبی وسائل کے استعمال میں قدیم تہذیبوں کی دانش مندی کو مکمل طور پر لاگو کیا ہے ، اور چین نے وسائل پر قبضہ کرنے کے بجائے قدرتی وسائل کے سائنسی اور پائیدار استعمال پر توجہ مرکوز کی ہے ۔ اس طرح انسان اور فطرت کے درمیان ہم آہنگی حاصل کی گئی ہے اور زیادہ سے زیادہ دولت بھی پیدا کی گئی ہے ۔

میرے خیال میں گوروسی کے چین کے بارے میں اتنے پرامید ہونے کی دو اہم وجوہات ہیں۔ سب سے پہلے، بین الاقوامی برادری میں چین کا اثر و رسوخ بڑھ رہا ہے، اور چین نےہمیشہ منطقی اور منصفانہ رویے کے ساتھ بین الاقوامی اور علاقائی مسائل کو حل کیا ہے ۔ اگر اقوام متحدہ عالمی معاملات میں فعال کردار ادا کرنا چاہتی ہے تو اسے چین جیسے ممالک کے ساتھ فعال طور پر حصہ لینے کی ضرورت ہے۔ستمبر 2022 میں ، گوروسی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اپنے ایک خطاب میں کہا کہ چین طویل عرصے سے اقوام متحدہ کی مضبوط حمایت کرتا رہا ہے اور اس نے آب و ہوا کی تبدیلی ، سلامتی وتحفظ امن اور انسداد وبا سمیت بہت سے بین الاقوامی عوامی منصوبوں میں ناقابل فراموش کردار ادا کیا ہے۔

دوسرا یہ کہ چین ہمیشہ مشترکہ ترقی کے راستے پر کاربند رہا ہے، اور دنیا کے ساتھ اپنے تجربے ، جدید ٹیکنالوجی اور ترقیاتی نتائج کا اشتراک کرنے کے لئے تیار ہے، تاکہ عالمی پائیدار ترقی میں اپنی طاقت کا حصہ ڈال سکے. گزشتہ تقریباً ایک دہائی کے دوران بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو بین الاقوامی عوامی منصوبہ اور عالمی تعاون کا ایک مقبول پلیٹ فارم بن گیا ہے جس میں دنیا کے دو تہائی ممالک اور ایک تہائی بین الاقوامی تنظیمیں شامل ہیں۔ آج کی دنیا کو بڑی تبدیلیوں کا سامنا ہے جس کی ایک صدی میں مثال نہیں ملتی، لوگ امن، ترقی اور خوشحالی کے حصول کے لیے منتظر ہیں ، اور چین ہمیشہ عالمی امن کا معمار، عالمی ترقی میں شراکت دار اور بین الاقوامی نظم و نسق کا محافظ رہا ہے۔یوں دیکھا جائے تو اس میں کوئی تعجب کی بات نہیں کہ جنرل اسمبلی چین پر اعتماد رکھتی ہے اور گوروسی کا خیال ہے کہ انہیں چین میں ہم خیال دوست مل گئے ہیں۔

گوروسی نے اپنے اس دورے سے پہلے چین سے بہت زیادہ امیدیں رکھیں تھیں چونکہ چین کی طاقت، چین کے تجربے و دانشمندی اور چین کی ترقی کے روشن مستقبل نے انہیں اتنا اعتماد دیا ہے، اور اب اس سے ثابت ہوا ہے کہ انہوں نے اس دورے سے اپنے مقصد کو پورا کیا ہے ۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: اقوام متحدہچھن گانگچینی وزیر خارجہصدر یو این جنرل اسمبلی
Previous Post

ہانگ کانگ میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا، چا ئنہ میڈ یا گروپ

Next Post

عمران خان اپنے ذاتی سیاسی مفادات کیلئے ملک اور عوام کے مفادات کو قربان کرنے کو تیار ہیں، شیری رحمان

News Editor

News Editor

Next Post
سینیٹر شیری رحمان

عمران خان اپنے ذاتی سیاسی مفادات کیلئے ملک اور عوام کے مفادات کو قربان کرنے کو تیار ہیں، شیری رحمان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5879

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

464
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading