• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
اتوار, 1 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری

ہمیں کس قسم کے بین الاقوامی تعلقات چاہییں؟”آہنی”دوست بتائیں گے

News Editor by News Editor
جنوری 6, 2023
in پاکستان
0 0
0

اسلام آ باد (نیوز ڈیسک)پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے دو تاریخ کو پاکستان میں چینی سفیر نونگ رونگ کے ساتھ ملاقات کی ،فریقین نے گزشتہ سال میں چین پاک تعلقات کی کامیابیوں کا جائزہ لیتے ہوئے سال ۲۰۲۳ میں سی پیک اور عوامی تبادلوں کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے اس حوالے سے کہا کہ نئے سال میں چین پاکستان کے ساتھ مل کر مزید قریبی ہم نصیب معاشرے کی تعمیرکرتے ہوئے دونوں ممالک کے عوام،علاقائی و عالمی امن و ترقی کے لیے مزید خدمات سرانجام دینے کا خواہاں ہے۔غیریقینی سے دوچار دنیا میں چین اور پاکستان بین الاقوامی کثیرالجہتی نظام میں اعلیٰ معیار کا تعاون برقرار رکھے ہوئے ہیں،اہم عالمی و علاقائی امور پر قریبی رابطے میں ہیں،حقیقی کثیرالجہتی اور عالمی انصاف و عدلیہ کا تحفظ کرتے ہیں،ترقی پذیر ممالک کے مشترکہ مفادات کی حفاظت کرتے ہیں ،دنیا میں یقینی اور مثبت قوت فراہم کرتے ہیں۔

چین اور پاکستان چاروں موسموں کے اسٹریٹجک شراکت دار اور "آہنی”دوست ہیں۔گزشتہ برس کے دوران دونوں ممالک نے ایک دوسرے کا خیال رکھتے ہوئے باہمی حمایت جاری رکھی ہے،چیلنجز کا مشترکہ مقابلہ کیا ہے۔اعلیٰ سطح کے تبادلے جاری رہے ،اسٹریٹجک اتفاق رائے کو مضبوط بنایا گیا ،سی پیک کی مشترکہ تعمیر اور مختلف شعبوں میں دوستانہ تعاون و تبادلوں کو فروغ دیا گیا اور دوطرفہ تعلقات اعلیٰ معیار کے ساتھ برقرار رکھے گئے ۔

چین-پاک "آہنی”دوستی اعلیٰ معیار کے دوطرفہ تعاون و تبادلوں میں ظاہر ہوتی ہے۔گزشتہ برس میں دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطحی تبادلوں کو مضبوط کیا گیا ہے۔پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف نے چین کا کامیاب دورہ کیا اور وہ سی پی سی کی بیسویں قومی کانگریس کے بعد سب سے پہلے چین کا دورہ کرنے والے غیرملکی رہنماؤں میں شامل تھے۔یہ گہری چین پاک دوستی کی بھرپور عکاسی ہے۔ فریقین نے سی پیک کو بیلٹ اینڈ روڈ کا مثالی منصوبہ بنانے کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھیں۔توانائی کے شعبے میں نمایاں کامیابیاں حاصل ہوئیں۔ کروٹ ہائیڈرو پاور اسٹیشن اور تھر کول الیکٹرسٹی انٹیگریشن پراجیکٹ کو یکے بعد دیگرے کمرشل آپریشن میں ڈال دیا گیا ہے۔ اس سے نہ صرف پاکستان میں بجلی کی قلت اورتوانائی کے ڈھانچے میں بہتری کو خاطرخواہ مدد ملی ہے بلکہ یہ مقامی اقتصادی ترقی اور عوامی زندگی کی بہتری کے لیے بھی اہم خدمات ہیں۔

مزید قابل ذکر بات یہ ہے کہ چین اور پاکستان ہمیشہ سے عالمی سطح پر ترقی پذیر ممالک کی آواز بلند کرنے کی کوشش کرتے آرہے ہیں ،جائز اور منصفانہ عالمی نظم و نسق کی حفاظت میں تعاون کرتے آرہے ہیں۔سیلاب کا مقابلہ کرنے میں، گروپ آف ۷۷ کے چیرمین ملک بننے میں،ایف اے ٹی اے کی گرے لسٹ سے نکلنے جیسے امور میں چین نے پاکستان کی کافی حمایت کی۔پاکستان بھی چین کے کلیدی مفادات کی حمایت کرتا ہے۔سنکیانگ اور انسانی حقوق جیسے مسائل پر پاکستان نے اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم پر بار بار چین کے جائز موقف کی حمایت کی ہے۔اس کے علاوہ ،علاقائی امور پر چین اور پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم،چین-افغانستان-پاکستان کے وزرائے خارجہ کی سہ فریقی ملاقات اور افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے وزرا ئے خارجہ کی ملاقات جیسے میکانزم کے تحت علاقائی امن ،استحکام ، ترقی و خوشحالی کو مثبت طور پر فروغ دے رہے ہیں۔

آج دنیا پرامن نہیں ہے، اور بین الاقوامی برادری کی جانب سے امن اور پائیدار ترقی کے مطالبے زور پکڑ رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ چین اور پاکستان کی "آہنی” دوستی نے امن اور تعاون کی قدر کی اور "تقسیم کی بجائے اتحاد اور تصادم کی بجائے تعاون” کی آواز بلند کی۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: پاکستانچین پاک تعلقاتچینی سفیر نونگ رونگوزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری
Previous Post

چین پاکستان کے ساتھ تعلقات کو ہمیشہ اپنی سفارتکاری میں ترجیح دیتا رہا ہے، چینی وزیر اعظم

Next Post

چین میں وبا کی روک تھام اور کنٹرول کی صورتحال قابو میں ہے، وزارت خا رجہ

News Editor

News Editor

Next Post
چینی وزارت خارجہ

چین میں وبا کی روک تھام اور کنٹرول کی صورتحال قابو میں ہے، وزارت خا رجہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5872

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

461
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

278

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading