• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
اتوار, 1 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
وزیر توانائی

ہمیں درآمدی کوئلہ ، آر ایل این جی اور تیل کو بجلی کی پیداوار سے باہر کرنا ہوگا،وزیر توانائی

News Editor by News Editor
مئی 31, 2023
in پاکستان
0 0
0

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر برائے توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ پاکستان میں بجلی کی پیداوار کا انحصاردرآمدی ایندھن پر نہیں ہوگا ،موجودہ گورننس اور معیشت کا نظام چند افراد کو فائدہ پہنچانے کے علاوہ عوام کو سہولت فراہم نہیں کررہا،بجلی کی پیداوار کے لئے تھرکول کی تجارتی اہمیت سے کوئی انکار نہیں کرسکتا ہے۔

بدھ کو لیڈرز ان اسلام آباد بزنس سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں درآمدی کوئلہ ، آر ایل این جی اور تیل کو بجلی کی پیداوار سے باہر کرنا ہوگا، موجودہ گورننس اور معیشت کا نظام چند افراد کو فائدہ پہنچانے کے علاوہ عوام کو سہولت فراہم نہیں کررہا ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت آئی تو کوئلہ اور قدرتی گیس جیسے سستے ایندھن سے بجلی پیدا کرنے والے پلانٹ لگائے لیکن یوکرین اور روس کی جنگ سے کوئلا 400 فیصد مہنگا ہوگیا جس سے توانائی کی پیداوار کے نئے نظام کو دھچکا لگا۔

انہوںنے کہاکہ جب یورپ کو گیس کی فراہمی ر ک گئی تو یورپ نے مارکیٹ میں دستیاب گیس خرید لی،پاکستان میں بجلی کی پیداوار کے حوالے سے حکومت نے ایک بڑی ری تھنک کی کہ اب یہ درآمدی ایندھن پر نہیں ہوگی۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کے پاس بجلی کی پیداوار کے پانچ ذرائع بچ گئے،شمسی اور ونڈ متبادل توانائی کے ذرائع ہیں مگر ان کے اپنے مسائل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہائیڈل انرجی مکس میں ایک بڑا ذریعہ بن رہا ہے،ہماری حکومت آنے سے قبل گزشتہ سال 660 میگاواٹ بجلی تھرکے کوئلہ سے بن رہی تھی اب 2000 میگاواٹ تھر کول سے بجلی بن رہی ہے۔ بجلی کی پیداوار کے لئے تھرکول کی تجارتی اہمیت سے کوئی انکار نہیں کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ حکومت کے لئے بجلی کی پیداوارکیلئے پانچ زرائع مختص کئے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ ونڈ اور سولر کے لارج سکیل منصوبے لگائے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مقامی وسائل سے بجلی کی پیداوار کے اثرات سامنے آنے لگے ہیں، روپے کی قدرمیں تیزی سے کمی کے باوجود ستمبر 2022 کے بعد سے بجلی کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا۔ انہوںنے کہاکہ بجلی کے بیس ٹیرف کو اپنی جگہ رکھا ہے کیونکہ تھر کول سے بجلی نظام میں آنے لگی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سال سردیوں میں فیول چارجز منفی ر ہے اور صارفین کو پیسے واپس کئے ہیں۔ بجلی کی پیداوار میں ری تھنک کی پالیسی کو آئندہ حکومت جاری رکھے گی۔سال 2013 سے 2022 نے سکھایا ہے کہ جمہوریت کا پرانا طریقہ کار کام نہیں کررہا ہے، کیا اس کو باہر پھینک دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ سال 2013 کے بعد نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کی قیادت میں بننے والی حکومتوں نے معیشت کے چار مسائل کو حل کیا۔ دہشت گردی ، کراچی میں امن قائم کیا، سی پیک کو لائے ، توانائی کی قلت پر قابو پایا، یہ کہا جائے کہ اس ملک میں جمہوریت نہیں چلتی ہے غلط ثابت ہوگئی ہے۔

انہوںنے کہاکہ سال 2013 سے 2016 میں آئی ایم ایف پروگرام مکمل ہوا، ہر سال افراط زر کم ہوا اور معاشی ترقی میں اضافہ ہوا۔ ہاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ افراط زر 2 فیصد تک گر گیا۔ انہوں نے کہا کہ سال 2018 سے 2022 تک ہائیبرڈ رجیم کام نہیں کرسکی ،پاکستان کو اپنی فارن پالیسی کو ری تھینک کرنا ہوگا،دنیا بہت زیادہ تبدیل ہوچکی ہے،امریکا اور یورپی ملک افغانستان سے نکل گیے ہیں۔ چین اور مغرب کے درمیان تناو بڑھ رہا ہے۔
٭٭٭٭٭

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: آر ایل این جیبجلی کی پیداواردرآمدی کوئلہوزیر توانائی
Previous Post

چینی صدر شی کی اپنی 100 کمپنیوں کوپاکستان میں سرمایہ کاری کر نے کی ہدایت

Next Post

190 ملین پائونڈ اسکینڈل : بشریٰ بی بی کی درخواستِ ضمانت غیر موثر قرار

News Editor

News Editor

Next Post
بشریٰ بی بی

190 ملین پائونڈ اسکینڈل : بشریٰ بی بی کی درخواستِ ضمانت غیر موثر قرار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5879

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

464
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading