• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
وزیر اعلی سندھ

وزیر اعلی سندھ

ہمارے پاس وفاقی حکومت گرانے کی طاقت ہے، وزیراعلی سندھ

وفاقی حکومت کو معلوم نہیں کیا مسئلہ ہے،آئین اور قانون کی مدد سے ہم کینالز بننے نہیں دینگے،

Muhammad Siddique by Muhammad Siddique
مارچ 29, 2025
in پاکستان
0 0
0

کراچی(نیوز رپورٹر)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کالاباغ ڈیم کا بھی لوگ کہتے تھے بن رہا ہے، اب یہی صورتحال چولستان کینال پر کی جارہی ہے، ہمارے پاس وفاقی حکومت گرانے کی طاقت ہے۔کراچی کے سینر صحافیوں سے ملاقات کے دوران غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں سب سے اہم پانی کا معاملہ ہے، انڈس ریور سسٹم میں پانی کی کمی کا مکمل ریکارڈ ہمارے پاس موجود ہے، نگران حکومت میں واپڈا اسٹڈی کرتی ہے اور وہ عجیب قسم کی اسٹڈی ہے، دیامیر باشا ڈیم بننے کا بعد 6 ملین ایکڑ پانی ملے گا، نگران حکومت نے بھی اس بات پر اعتراض کیا۔

وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ کچھ دن بعد پنجاب حکومت ایک کینال نکالنے کی تجویز دیتی ہے، چناب دریا سے پانی لینگے، چولستان کینال بنانے کا کہا جس پر ہمیں اعتراض ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر ان کے مطابق 27 ایم ایف پانی ڈیلٹا میں جارہا ہے تو ہمارا ڈیلٹا سرسبز ہونا چاہئے،ایکنک میں 6 کینال کا پروجیکٹ لایا گیا جس میں بھی ہم نے اعتراض کیا، ارسا کے اس منصوبے پر ہم سی سی آئی میں بھی مخالفت کریں گے۔

وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری سے کہا گیا کہ اضافی زمین آباد کرنا چاہتے ہیں اور صدر زرداری نے کہا اگر صوبوں کو اعتراض نہیں تو کریں، اس اجلاس کے منٹس بھی غلط بنائے گئے، اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ ایک اجلاس کے آپ کینال بنا سکتے ہیں، ارس نے پانی کا سرٹیفکیٹ ہی غلط دیا ہے، ایک تو پانی دریا میں ہے ہی نہیں، پنجاب حکومت کے مطابق اپنا حصہ کا پانی چولستان کینال میں شامل کیا جائے گا، کیا پنجاب کے ان کسانوں اور چیف انجینئر سے پوچھا گیا ہے۔

مراد شاہ نے کہا کہ کالاباغ ڈیم کا بھی لوگ کہتے تھے بن رہا ہے، اب یہی صورتحال چولستان کینال پر کی جارہی ہے، گرین پاکستان انیشیٹو کو پنجاب حکومت نے زمین دی، جولائی اگست میں وہاں سولر سسٹم اور ٹیوب ویل کے ذریعے کارپوریٹ فارمنگ کی، میں یہ کہتا ہوں کینال نہیں بن رہے، پنجاب کا ضرور ارادہ ہے۔انہوں نے کہا کہ کالاباغ ڈیم کی مہم ایک آمر نے شروع کی اور محترمہ بینظیر بھٹو نے اس کے خلاف مہم چلائی، ابھی بھی اس کینالز معاملہ کو سی سی آئی میں آنا ہے، پروپیگنڈہ کے ذریعے لوگون کو بتا گیا کہ سندھ حکومت ملوث ہے۔

وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ ہم نے سندھ اسمبلی سے ان کینالز کے خلاف قرار داد منظور کی، یہ معاملہ ایکنک میں موجود ہے ہم اس کی وہاں بھی سخت مذمت اور مخالفت کریں گے، یہ معاملہ ہمارے کنٹرول میں ہے ہم نہیں بنانے دینگے، ہمارے پاس پاکستان پیپلز پارٹی ایک طاقت ہے اور اہم اس کا استعمال بھی کریں گے، پروپیگنڈہ کے ذریعے لوگون کو بتا گیا کہ سندھ حکومت ملوث ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے سندھ اسمبلی سے ان کینالز کے خلاف قرار داد منظور کی، یہ معاملہ ایکنک میں موجود ہے ہم اس کی وہاں بھی سخت مذمت اور مخالفت کریں گے، یہ معاملہ ہمارے کنٹرول میں ہے ہم نہیں بنانے دینگے، ہمارے پاس پاکستان پیپلز پارٹی ایک طاقت ہے اور اہم اس کا استعمال بھی کریں گے، پاکستان پیپلز پارٹی کے بغیر یہ وفاقی حکومت چل نہیں سکتی۔

وزیراعلی سندھ نے کہا کہ ہم سندھ کے حق کے لئے بات کرتے رہیں گے بلکہ یہ پاکستان کی بات ہے، وفاقی حکومت کو معلوم نہیں کیا مسئلہ ہے سی سی آئی اجلاس نہیں بھلانے کا، کنال منصوبے ابسٹریم سے شروع ہوتے ہیں، ہم نے فروری میں ٹیم بھیجی تھی وہاں کوئی کام نہیں ہورہاہے، میں نے ٹیم کو کہا کہ آپ انڈین بارڈر کے ساتھ ایک کینال ہے وہاں جائیں، ٹیم وہاں گئی اور کہا کہ وہاں کوئی کام نہیں ہورہا ہے، پھر اچانک ایک دن ہمیں پتہ چلا کہ جی یہ تو کنال بن رہا ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ کینال پر بہت تیزی سے کام چل رہا ہے، ہم نے دوبارہ ٹیم کو مارچ میں بھیجا تو انھوں نے دیکھا کہ کینال بن رہے ہیں، جو کینال بن رہے ہیں وہ میں نے اسمبلی میں بھی دکھائے ہیں، کام ہوا کیا ہے، اب ادھر ہو کیا رہا ہے، سب کو معلوم ہونا چاہئے، گرین پاکستان انیشیٹو کے تحت حکومت پنجاب نے نگران حکومت میں 1.2 ملین ایکڑ کے قریب زمین دی۔ان کا کہنا تھا کہ گرین پاکستانی انیشیٹو پر سب سوائل واٹر سے سولر ٹیوب ویلز لگاکر کام ہوا، 50 سے اوپر سولر ٹیوب بناکر ادھر کلٹیویشن شروع کی زمین کو لیول کیا، اس کے علاوہ انہوں نے ادھر ایگری مال ایک کانسپٹ بنایا ہے، وہاں فارمرز آئے ہیں انکو فرٹیلائزر بھی ایک جگہ اویلیبل کی گئی ہے، انہوں نے جو بنایا ہے اس سارے پروجیکٹ کی پی سی ون موجود ہے۔

وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ کارپوریٹ فارمنگ کیلئے یہ زمین دیں گے، مطلب کوئی بڑا انویسٹر ہے وہ ائے وہ پانچ ہزار ایکڑ زمین لے اب کوئی بھی انویسٹر ائے گا پانچ ہزار ایکڑ زمین لے گا وہ ضرور اپنی ڈیو ڈیلنگ کرے گا، جہاں تک میری اطلاح کسی نے کچھ نہیں لیا وہ ضرور ڈیلنگ کرے گا، اس کے لیے انہوں نے کام شروع کیا یہ سارا پتہ ہے بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے جو یہ کنال جہاں کے ختم ہو جہاں ختم ہونا ہے ادھر انہوں نے کوئی چار پانچ سو فٹ کا وہ بھی کمپلیٹڈ نہیں ہے، اپ نے سب نے دیکھا ہے اور یہ کام کب ہوا ہے سارا جولائی اور اگست کے مہینے میں ہوا ہے، آپ جاننا چاہتے ہیں تو سیٹلائٹ امیجری جا کے پرانی امیجز دیکھ لیں، جولائی اگست میں یہ کام اس وقت ہوا تھا۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ کوئی چار پانچ سو فٹ کا ایک وہ جو دو مشینیں کھڑی ہیں، ایک واٹر کورس نکل رہا ہے جو سب سوائل واٹر سے ٹیوب ویلز کے ذریعے کر رہے ہیں، ہم نے کہا کہ پیسے کہاں سے آئیں گے اس کے، میں یہ پہلے بھی بتا چکا ہوں یہ اس وقت 218 ارب روپے کا پراجیکٹ تھا، انہوں نے اب تو شاید 225 ارب ہوچکے ہیں، جب اس کے اور ڈیٹیل میں دیکھیں گے تو یہ اور زیادہ ہوگا اوریجنل پراجیکٹ کے مطابق تو یہاں چنیوٹ پر ایک ڈیم بنانا تھا۔انہوں نے کہا کہ تقریبا ایک ٹریلین ڈالر کا پراجیکٹ ہے، حکومت پنجاب نے 218 ارب کا جو پی سی ون ہے اس میں انہوں نے لکھا تھا کہ ہم پہلے سال میں 45 ارب روپے خرچ کریں گے، گرین پاکستان انیشیٹو کے لئے عمرکوٹ اور دادو میں زمین دی ہے، سندھ حکومت نے 54 ایکڑ اراضی دی ہے۔

وزیراعلی سندھ نے کہا کہ عمرکوٹ میں کچھ سرمایہ کاری ہوئی ہے جو وہاں موجود پانی سے کی گئی یے، ہم گرین انیشیٹو کے سندھ کی عوام کے مفاد میں بہت منصوبوں کے حق میں ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ سکھر حیدرآباد مور وے کو مکمل کیا جائے، ہمیں یہ پنجاب میں روڈ بننے پر اعتراض نہیں ہم چاہتے ہیں کہ سندھ میں بھی وفاقی حکومت وہی عوام کی بہتری کے کام کریں، ہماری یہ کوتاہی ہے کہ کینالز معاملہ پر ہم اپنے لوگوں کو اعتماد نہیں دلا سکے۔انہوں نے کہا کہ کالاباغ ڈیم پی سی ون میں موجود تھا پھر بھی ہم نے بننے نہیں دیا، صدر آصف علی زرداری نے مشترکہ پارلیمانی اجلاس میں واضح طور پر کینالز کی مخالفت کی، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی کہا ہے 4 اپریل کو اس پر واضح موقف پیش کریں گے، یہ ہمارے ڈی این اے میں نہیں کہ ہم سندھ کے خلاف جائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کالاباغ ڈیم پر بھی پاکستان پیپلز پارٹی نے بھرپور مہم چلائی اور بننے نہیں دیا، وزیر اعلی سندھ کینالز معاملہ صرف سندھ کا معاملہ نہیں یہ صوبوں کی ہم آہنگی کا معاملہ ہے، وزیراعظم پاکستان اس معاملہ کو ختم کرنے کے لئے اعلان کرے کہ وفاق اس منصوبے کی حمایت نہیں کرے گی۔ اگر وزیراعظم اعلان نہیں بھی کرتے تو ہم سندھ کی عوام کے ساتھ ہیں، فیصلہ صدر پاکستان نہیں کر سکتے یہ منٹس میں غلط لکھا گیا ہے۔وزیراعلی سندھ نے کہا کہ گرین پاکستان انیشیٹو کے مثبت کاموں سے اختلاف نہیں، سندھ سمیت پاکستان بھر کے لیے جو بہتر ہو ہم اس کے حق میں ہیں، صدر مملکت نے کینالز بننے کی منظوری نہیں دی وہ دے ہی نہیں سکتے، شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور شہید ذوالفقار علی بھٹو کی پاکستان پیپلز پارٹی ان کینالز کے بننے کے خلاف ہیں، دریائے سندھ ہماری زندگی ہے، وفاق کو ہماری بات ماننی پڑے گی، اپوزیشن والے چاہتے ہیں کہ وفاقی حکومت ختم ہو جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ مگر ہم اپنے انداز میں بات کر رہے ہیں اور ہم کینالز کسی صورت بننے نہیں دینگے، ہمیں اپنے ملک کا بھی سوچنا ہے اور یہ بات واضح ہے ہم کینالز بننے نہیں دینگے، آئین اور قانون کی مدد سے ہم کینالز بننے نہیں دینگے، عوام ہمارے ساتھ ہے اور ہم اپنے لوگوں کے حق پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: انڈس ریور سسٹمچولستان کینالطاقتکالاباغ ڈیموزیراعلیٰ سندھوفاقی حکومت
Previous Post

لاہور، موٹر سائیکل چوری کا منظم نیٹ ورک گرفتار

Next Post

مصطفی عامر قتل کیس منطقی انجام کی جانب بڑھ رہا ہے، اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر

Muhammad Siddique

Muhammad Siddique

Next Post
مصطفی عامر قتل کیس

مصطفی عامر قتل کیس منطقی انجام کی جانب بڑھ رہا ہے، اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1
رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
لاجسٹکس

چین کی لاجسٹکس انڈسٹری کی کل آمدنی 5.6 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی

جون 29, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading