قاہرہ(انٹرنیشنل نیوز)قاہرہ کا غزہ کی تعمیر نو کا وژن واضح ہے جس میں کسی فلسطین کے غزہ کو چھوڑنا شامل نہیں ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بدر عبدالعطی نے جبوتی کے اپنے ہم منصب محمود علی یوسف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران مزید کہا کہ ہم غزہ کی تعمیر نو کے لیے ایک واضح ویژن رکھتے ہیں، اس معاملے پر ہمارا عرب اتفاق رائے ہے۔
ہم اس سلسلے میں اقوام متحدہ کے ساتھ بات کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس عمل کو پہلا مرحلہ سمجھا جاتا ہے جو ایک قابل اعتماد سیاسی عمل کے آغاز کی طرف لے جاتا ہے۔ یہ مرحلہ تشدد اور جارحیت کی اقساط کو دوبارہ روکنے کے لیے فلسطینی ریاست کے قیام کی طرف بھی لے جاتا ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ خطے میں استحکام اور سلامتی کے حصول کا یہی واحد راستہ ہے۔مصری وزیر خارجہ نے غزہ کی پٹی میں جلد بحالی کے لیے فوری طور پر امداد کے داخلے کے ساتھ ساتھ خاص طور پر پینے کے پانی، صفائی اور صحت کے شعبوں میں فوری بحالی کے لیے فوری منصوبوں پر عمل درآمد کو اہم قرار دیا۔ بدر نے کہا کہ مصر اس سلسلہ میں اقوام متحدہ کے تعاون سے ایک منصوبہ تیار کر رہا ہے۔









