اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)سابق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا ہے کہ ہماری نااہل حکومت اب بھی امریکا کے خوف کی زد میں ہے،
ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیرخارجہ نے افغانستان میں انتہائی اہم سمرقند میٹنگ کو چھوڑدیا، ہمیں یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ امریکا بھارت کے ساتھ اتحاد کوترجیح دیتا ہے،
یمن جنگ کے خاتمے کے لیے سعودی عرب کے اقدامات میں مثبت پیشرفت ہے،شیریں مزاری نے کہا کہ ہمیں امریکی نقطہ نظر سے نہیں بلکہ اپنے طور پر ان بدلتے حالات پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔