• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
اتوار, 1 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
وزیراعظم

ہماری حکومت کی مدت 14اگست کو ختم ہوجائے گی،وزیراعظم

News Editor by News Editor
جولائی 12, 2023
in پاکستان
0 0
0

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ تعلیم کا فروغ سیاست نہیں بلکہ عبادت ہے،پنجاب ایجوکیشن انڈوومنٹ فنڈ کو پاکستان کا فنڈ بنانا چاہیے تھا،میری دعا ہے کہ جو بھی حکومت آئے وہ تعلیم کو پہلی ترجیح دے،

خواہش تھی کہ سالانہ 2ارب روپے انڈوومنٹ فنڈ میں اضافہ کروں،ممکنہ حد تک مالی وسائل قوم کے بچوں پر نچھاور نہ کئے تو یہ سفر ادھورا رہے گا،انڈوومنٹ فنڈ سے بچوں کو سالانہ وظائف دیئے گئے تھے، فیصلہ کیا کہ اس سال 3ارب روپے کے وظائف دئیے جائیں،ہر قومیں محنت اور جدوجہد سے دنیا میںکامیاب ہوتی ہیں،ہماری آئی ایم ایف بورڈ کے ساتھ میٹنگ ہے،دعا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کی منظوری ہوجائے،یہ لمحہ فخریہ نہیں بلکہ لمحہ فکریہ ہے،ہماری حکومت کی مدت 14اگست کو ختم ہوجائے گی،نومبر یا اکتوبر میں انتخابات کا اعلان الیکشن کمیشن نے کرنا ہے،میری دعا ہے کہ جو بھی حکومت آئے وہ تعلیم کو پہلی ترجیح دے۔

بدھ کے روز اسلام آباد میں پاکستان ایجوکیشن انڈوومنٹ اور قومی نصاب میں اصلاحات کے آغاز کی تقریب کا انعقاد ہوا،تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی،تقریب کا آغاز قومی ترانے اور کلام پاک سے کیا گیا، رواں سال اس فنڈ سے 12ہزار باصلاحیت اور مستحق طلبا وطالبات مستفید ہوں گے،انڈوومنٹ فنڈ میں 50فیصد کوٹہ خواتین کےلئے رکھا گیا ہے،آئندہ چار سال میں اس فنڈ سے 10ارب روپے کے میرٹ وظائف دئیے جائیں گے،تقریب میں پاکستان ایجوکیشن فنڈز اور قومی نصاب میں اصلاحات کا آغاز کیا گیا،

تقریب میں وزیراعظم اور وزیر تعلیم نے طلباو طالبات میں ایجوکیشن انڈوومنٹ فنڈز کے وظائف تقسیم کئے،وظائف حاصل کرنے والوں میں مختلف یونیورسٹیوں کے طلبا و طالبات شامل تھے،تقریب میں وظائف لینے والے طلبا وطالبات نے وزیراعظم کے ساتھ گروپ فوٹو بھی لیا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج میرے لئے انتہائی اطمینان کا دن ہے،

تعلیم کے ذریعے ہی دنیا نے ترقی کی،نواز شریف کی قیادت میں پنجاب ایجوکیشن انڈوومنٹ کا قیام ہوا،ڈاکٹر امجد ثاقب نے 1997ءمیں پنجاب امین میرے ساتھ کام کیا تھا،خواہش تھی کہ سالانہ 2ارب روپے انڈوومنٹ فنڈ میں اضافہ کروں،انڈوومنٹ فنڈ سے بچوں کو سالانہ وظائف دیئے گئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ممکنہ حد تک مالی وسائل قوم کے بچوں پر نچھاور نہ کئے تو یہ سفر ادھورا رہے گا،ایسے حالات بنائے جاتے کہ انڈوومنٹ فنڈ بڑھانے کی کوشش ادھوری رہ جاتی تھی،ہم نے فیصلہ کیا کہ اس سال 3ارب روپے کے وظائف دئیے جائیں۔وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے مالی مسائل اور مشکلات زیادہ ہیں،دعاہے کہ الیکشن کے بعد جو بھی حکومت آئے وہ انڈوومنٹ فنڈ مختص کرے،یہاں طالبعلم بیٹھے ہیں جو ملک میں انقلاب لاسکتے ہیں، اصل بات یہ ہے کہ اس فنڈ کو ہمیشہ قائم رہنا چاہیے۔

وزیراعظم نے کہا کہ آج صحرا اور خلیج میں چلے جائیں تو عقل دنگ رہ جاتی ہے،پنجاب ایجوکیشن انڈوومنٹ فنڈ کو پاکستان کا فنڈ بنانا چاہیے تھا،اللہ نے ہمیں بہت زیادہ دولت دی زرخیز زمین، پانی ،پہاڑ اور معدنی وسائل دئیے۔ان کا کہنا تھا کہ تعلیم کا فروغ سیاست نہیں بلکہ عبادت ہے،ہر قومیں محنت اور جدوجہد سے دنیا میںکامیاب ہوتی ہین،ہماری حکومت کی مدت 14اگست کو ختم ہوجائے گی۔نومبر یا اکتوبر میں انتخابات کا اعلان الیکشن کمیشن نے کرنا ہے،میری دعا ہے کہ جو بھی حکومت آئے وہ تعلیم کو پہلی ترجیح دے،اس کے بغیر ملک میں اندھیرے رہیں گے نہ آگے بڑھیں گے،

وزیر تعلیم کو سکلز ڈویلپمنٹ پر بھر پور توجہ دینے کی ہدایت کرتا ہوں، آج ہماری آئی ایم ایف بورڈ کے ساتھ میٹنگ ہے،دعا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کی منظوری ہوجائے،باربار کہتا ہوں کہ یہ لمحہ فخریہ نہیں بلکہ لمحہ فکریہ ہے،یہ شادیانے بجانے والی بات نہیں،دکھی دل سے بات کرتاہوں کہ ہمسایہ ممالک ہم سے آگے چلے گئے، وہ زمانہ تھا کہ ہم ہمسایہ ممالک کا مقابلہ کرتے تھے،

چین پاکستان کا دیرینہ دوست ہے،چین نے محسوس کیا تھا کہ پاکستان مشکلات سے دوچار ہت،یہ زندگی بسر کرنے کا صحیح طریقہ نہیں اسے بدلنا ہوگا،اب ہمیں آگے بڑھنا ہوگا،ہمیں اپنے ماضی سے سبق سیکھنا ہوگا۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: 14اگستمدتہماری حکومتوزیراعظم
Previous Post

پاکستان کی ادائیگیاں اس کے ذرمبادلہ ذخائر سے 6 گنا زائد ہیں،بلوم برگ

Next Post

ریاست مخالفین کا ایسا عبرتناک انجام کریں گے دنیا یاد رکھے گی، جاوید لطیف

News Editor

News Editor

Next Post
جاوید لطیف

ریاست مخالفین کا ایسا عبرتناک انجام کریں گے دنیا یاد رکھے گی، جاوید لطیف

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5879

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

464
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading