کیف (انٹرنیشنل نیوز)یوکرین کے صدر ولا دی میر زیلنسکی نے کہا ہے کہ یوکرینی افواج ملک کے مشرق اور جنوب میں روسی فوج دشمن کو تباہ کر رہی ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرینی صدر نے کہاکہ اس وقت ملک کے جنوب اور مشرق میں ہمارے فوجی فعال طور پر دشمن کو تباہ کر رہے ہیں اور یوکرین کو جسمانی طور پر پاک کر رہے ہیں۔
زیلنسکی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف دفاع کا مطلب دہشت گردوں کو تباہ کرنا ہے اور یہ اس بات کی ضمانت ہے کہ برائی کی ریاست کو کبھی بھی یوکرین میں برائی لانے کا موقع نہیں ملے گا۔دوسری جانب روس کے زیرانتظام مقامی حکام کا کہنا تھا کہ روس کے زیر کنٹرول قصبے نووا کاخووکا میں یوکرین کے ڈرون حملے میں ایک خاتون ہلاک اور چار افراد زخمی ہو گئے۔