• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
اتوار, 1 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
مرتضیٰ سولنگی

ہمارا کوئی سیاسی دوست اور سیاسی دشمن نہیں، وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی

News Editor by News Editor
اگست 23, 2023
in پاکستان
0 0
0

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ ہمارا کوئی سیاسی دوست اور سیاسی دشمن نہیں،

کسی بھی سیاسی جماعت کو اپنے خیالات پیش کرنے کی آزادی حاصل ہے، تنقید اْن کا جمہوری حق ہے، ہم یہ حق اْن سے نہیں لے سکتے۔ بدھ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہم کسی سیاسی جماعت کے حق میں اور مخالف نہیں، ملک کے آئین اور قانون کے تحت چلنے والی کسی بھی کارروائی میں ہم کسی قسم کی مداخلت کا ارادہ نہیں رکھتے،

اگر کسی کے خلاف آئین، قانون اور عدالتیں کوئی قدم اٹھاتی ہیں ہم اس عمل کو نہیں روک سکتے۔ انتخابات کے حوالے سے سوال پر نگران وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے، صاف، شفاف، غیر جانبدارانہ اور آزادانہ انتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے حلف کی پاسداری کریں گے، حلف کی خلاف ورزی کا سوچ نہیں سکتے، ہمارے پاس ناامیدی کی کوئی خبر اور وعدہ خلافی کا کوئی شائبہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے اپنی ویب سائیٹ پر پورا شیڈول جاری کر رکھا ہے، الیکشن ایکٹ کے تحت سیاسی جماعتوں کو مہم کے لئے 54 دن دینا پڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک جمہوری ملک ہے، لوگوں کو اظہار رائے کی آزادی حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم حکومتی امور کو بہتر بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی ایک حقیقت ہے، عوام کی مشکلات کا احساس ہے،

کوئی ملک مہنگا تیل خرید کر سستا بیچنے کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ صدر مملکت کے ٹویٹ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ صدر مملکت نے جس دن ٹویٹ کیا اسی دن ہم نے قانونی پوزیشن واضح کر دی تھی۔ صدر مملکت کو ریاستی نظام میں ممتاز حیثیت حاصل ہے، صدر مملکت آئین کے تحت پارلیمان کا حصہ ہیں، ہماری حکومت ان کے منصب کا احترام کرتی ہے۔ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے دورہ کراچی کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی بزنس ہب ہے، نگران وزیراعظم نے یہاں کاروباری حضرات سے ملاقات کی۔

انہوں نے کہا کہ ہم معیشت کو مستحکم کریں گے، عوام کے پیسے کا ضیاع نہیں کیا جائے گا، 16 رکنی کابینہ کا ہر رکن اپنے شعبہ کا ماہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی دعائوں، مدد اور آئیڈیاز کی ضرورت ہوگی۔ بٹگرام چیئرلفٹ واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے نگران وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہمارے جوانوں نے پیشہ ورانہ انداز میں بہادری سے بچوں کو ریسکیو کیا، مقامی لوگوں نے بھی بہادری کا مظاہرہ کیا، نگران وزیراعظم کو چیئر لفٹ واقعہ پر پیشرفت سے مسلسل آگاہ کیا جاتا رہا۔ جڑانوالہ واقعہ سے متعلق انہوں نے کہا کہ جڑانوالہ جیسے واقعات اچانک رونما نہیں ہوتے، اس کی ایک تاریخ ہے،

جڑانوالہ واقعہ میں ملوث لوگوں کو سزائیں ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے میں عدم برداشت کا کلچر ایک دن میں نہ پیدا ہوا ہے نہ ختم ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے سے عدم برداشت کے کلچر کا خاتمہ ضروری ہے، اس ضمن میں گھر، سکول، مدرسہ، میڈیا، عدالتوں، انتظامیہ اور حکومت کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: پارلیمانسیاسی دوستعدم برداشتمرتضیٰ سولنگیمعیشت
Previous Post

توشہ خانہ کیس میں ٹرائل کورٹ کا حکم درست نہیں، چیف جسٹس

Next Post

نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے چین کی ناظم الامور کی ملاقات

News Editor

News Editor

Next Post
ملاقات

نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے چین کی ناظم الامور کی ملاقات

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5878

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

464
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading