• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
اتوار, 1 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home صحت و تعلیم
پروفیسر الفرید ظفر

ہر چوتھا پاکستانی ذیابیطس کا شکار، طرز زندگی تبدیل کرنا ہوگا: پروفیسر الفرید ظفر

News Editor by News Editor
نومبر 11, 2023
in صحت و تعلیم
0 0
0

لاہور(زاہد انجم سے) پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ و امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہر چوتھا فرد ذیابیطس کے موذی مرض کا شکار ہے اور دنیا بھر میں کروڑوں لوگ شوگر میں مبتلا ہو کر امراض قلب و گردہ اور امراض چشم کا شکار ہو رہے ہیں جبکہ یہ مرض عطائیوں کے ٹوٹکے اور چھاڑ پھونک سے ختم نہیں ہوتا بلکہ علاج میں تاخیر سے انسانی صحت میں مزید پیچیدگیاں جنم لیتی ہیں لہذا شہریوں کو چاہیے کہ وہ مستند معالج سے اپنا علاج معالجہ کروائیں۔

ان خیالات کا اظہار پروفیسر الفرید ظفر نے لاہور جنرل ہسپتال میں ذیابیطس کے مرض سے متعلق بچاؤ و آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوے کیا۔ پروفیسر ڈاکٹر طاہر صدیق، ڈاکٹر کاشف عزیز، ڈاکٹر محمد مقصود، ڈاکٹر عمر اعجاز، ڈاکٹر نادیہ ارشد، یاسمین شریف، بینش سردار، اقراء شیرکے علاوہ لاہور کے مختلف ہسپتالوں کے پروفیسرز،نوجوان ڈاکٹرز،نرسز اور میڈیکل سٹوڈنٹس کثیر تعداد میں موجود تھے۔ پروفیسر طاہر صدیق نے اپنی گفتگو میں کہا کہ اگرچہ ذیابیطس متعددی بیماری نہیں تاہم اس وقت پاکستان سمیت دنیا بھر میں پھیلی ہوئی ہے اور یہ مرض موروثی طور پر بھی والدین سے اولاد میں منتقل ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

طبی ماہرین نے کہا کہ پاکستان میں 3سے 4 کروڑ افراد ذیابیطس کا شکار ہیں جس میں سے 25 فیصدکویاتوعلم ہی نہیں کہ وہ اس مرض میں مبتلا ہیں یا پھر مناسب علاج کی طرف سنجیدگی سے توجہ نہ دینے کے سبب اُن کو گردوں،آنکھوں اور دل کی بیماریاں لاحق ہو رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ نامناسب غذا، موٹاپا، نامناسب لائف اسٹائل اس مرض کی اہم وجوہات ہیں، اس کے علاوہ اگرخاندان میں کسی فرد کو ذیابیطس کا مرض لاحق ہے تو ایسے شخص میں ذیابیطس کے مرض میں مبتلا ہونے کے قوی امکانات ہوتے ہیں۔

طبی ماہرین نے علامات پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ اگر پیاس زیادہ لگے، پیشاب بار بار آئے یا اچانک وزن تیزی سے کم ہونا شروع ہوجائے تواس صورت میں فوراً مستند ڈاکٹرسے رجوع کریں کیونکہ شوگر کا مرض جسم کے ہر حصے کو نقصان پہنچاتاہے تاہم میڈیکل سائنس کی ترقی کے سبب ذیابیطس جیسے موذی مرض پر قابو پایا جا سکتا ہے اورمریض ایک خوشگوار زندگی گزار سکتا۔

انہوں نے بتایا کہ ذیابیطس اندھے پن، گردے فیل ہونے، فالج اور ہاتھ پاؤں سے محرومی کی اہم وجہ ہے لیکن پاکستانی کم عمری میں ہی اس کے شکار ہورہے ہیں البتہ احتیاطی تدابیر، ادویات، ورزش اور پرہیز سے ذیابیطس کو قابو میں رکھا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں روائتی پیغامات دینے کی بجائے اس بیماری کے خلاف بند باندھنے کے لئے سخت محنت اور جدوجہد کرنی ہوگی جس کے لئے سب سے زیادہ ذمہ داری طب سے وابستہ افراد پر عائد ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ زندگی کی آسائشوں نے انسان کو کاہل اور سست بنا دیا ہے جس کی وجہ سے جدید سہولیات سے آراستہ لوگ ذیابیطس کا سب سے زیادہ شکار ہو رہے ہیں۔

پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر الفرید ظفر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امراض جغرافیائی حدود یا کسی دین کے ماننے والوں تک محدود نہیں رہتے بلکہ انسانیت اُن کے نشانے پر ہوتی ہے لہذا بیماریوں کی روک تھام کا علاج دریافت کرنا اور ریسرچ کے لئے دنیا بھر کے میڈیکل ایکسپرٹ اجتماعی کوششوں سے محض انسانیت کی بھلائی کے لئے جدوجہد کررہے ہیں جس کی بدولت آج پاکستان سمیت ترقی پذیر ممالک میں بہت سی بیماریوں کا خاتمہ ہو چکا جس میں چچک سر فہرست ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ ذیابیطس(شوگر) کے مرض کے موثر علاج اور اس کے خاتمے کے لئے مربوط کوششیں کی جائیں تاکہ انسانیت کے اس مشترکہ دشمن کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکے۔پروفیسر الفرید ظفرکا مزید کہنا تھا کہ ذیابیطس بیماریوں کی ماں ہیں جو بے شمار امراض کو جنم دیتی ہے،اس کے موذی امراض سے حاملہ خواتین بھی محفو ظ نہیں رہتیں اور پہلے سے کمزور صحت کے افراد پر شوگر کے اثرات بہت زیادہ مہلک ثابت ہوتے ہیں۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ لوگوں میں احتیاطی تدابیر کے ساتھ ساتھ روزمرہ کے طرز زندگی اور عادات کو تبدیل کرنے کے حوالے سے بڑے پیمانے پر مہم چلائی جائے تاکہ لوگ فاسٹ فوڈ، مرغن اشیا،مٹھائیاں اور کولڈرنکس کے استعمال سے اجتناب برتیں اور روزانہ ورزش کو زندگی کا معمول بنائیں۔

پروفیسر الفرید ظفر نے نے آگاہی سیمینار کے انعقاد پر پروفیسر ڈاکٹر طاہر صدیق اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہااور مستقبل میں بھی ایسے آگاہی سیمینار کے انعقاد کا عندیہ دیا۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: پاکستانیپروفیسر الفرید ظفرذیابیطس کا شکارطرز زندگی
Previous Post

الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسران کی تعیناتی کیلئے رولز میں ترامیم کردیں

Next Post

غزہ میں اس وقت فا ئر بندی کی اشد ضرورت ہے، چینی مندوب 

News Editor

News Editor

Next Post
چینی مندوب 

غزہ میں اس وقت فا ئر بندی کی اشد ضرورت ہے، چینی مندوب 

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5879

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

464
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading