ہری پور این اے-18: عمر ایوب کی نااہلی کے بعد ضمنی انتخاب، پی ٹی آئی اور مسلم لیگ میں کانٹے دار مقابلہ متوقع

ہری پور کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے-18 میں سابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی نشست کے ضمنی انتخاب کے لیے ریٹرننگ افسر نوید الرحمان نے حتمی امیدواروں کی فہرست جاری کر دی ہے۔

اس ضمنی انتخاب کے لیے 13 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی درست قرار دیے گئے جبکہ ایک امیدوار کے کاغذات مسترد کر دیے گئے۔ فہرست میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی شہرناز عمر ایوب، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے بابر نواز خان، پیر صابر شاہ، سردار محمد مشتاق، صاحبزادہ حامد شاہ اور پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کی ارم فاطمہ ترک شامل ہیں۔

ریٹرننگ افسر کی جانب سے ہری پور یو سی چئیرمین عبدالرشید تنولی کے کاغذات مسترد کیے گئے، جبکہ پی ٹی آئی کے اعتراضات پر مسلم لیگ (ن) کے امیدوار بابر نواز خان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوئی اور تمام اعتراضات مسترد کر دیے گئے۔

این اے-18 ہری پور میں پولنگ 23 نومبر 2025 کو ہوگی، جہاں پی ٹی آئی کی شہرناز عمر ایوب اور مسلم لیگ (ن) کے بابر نواز خان کے درمیان سخت اور کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔

5 تبصرے ”ہری پور این اے-18: عمر ایوب کی نااہلی کے بعد ضمنی انتخاب، پی ٹی آئی اور مسلم لیگ میں کانٹے دار مقابلہ متوقع

اپنا تبصرہ لکھیں