ممبئی ( شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور عالمی شہرت یافتہ بھارتی بیٹر ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما نے کہا ہے کہ جب میں نے ہدایتکار ادیتیہ چوپڑا کیساتھ اپنی ڈیبیو فلم ‘رب نے بنادی جوڑی’ میں کام شروع کیا تو انہوں نے کہا تھا کہ میں والدین سمیت کسی کو بھی فلم میں کام کرنے کے بارے میں نہ بتائوں بلکہ اسے سب سے چھپائوں۔
انوشکا نے کہا کہ میں نے ایسے ہی کیا کیونکہ ادیتیہ چوپڑا نہیں چاہتے تھے کہ کسی کو پتہ چلے کہ میں فلم میں شاہ رخ کے مقابل ہیروئین ہوں۔ اس حوالے سے ادیتیہ چوپڑا نے اس بات کی وضاحت کچھ یوں کی کہ میں چاہتا تھا کہ کمپنی کو ایک اچھی اور کامیاب فلم دوں۔ ان دنوں انوشکا اپنی آئندہ آنے والی فلم چکدے ایکسپریس کی تیاریوں میں مصروف ہیں، جو کہ سابق بھارتی خاتون کرکٹر جھولن گوسوامی کی داستان حیات پر مبنی ہے۔