کراچی (شوبز ڈیسک) اداکارہ ہانیہ عامر کی جانب سے مداحوں کو دیا گیا مشورہ الٹا پڑگیا، صارفین نے ان کے مشورے کو تنقید کا نشانہ بنا دیا۔حال ہی میں ہانیہ عامر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے، جس میں وہ رکشے کی سواری بک کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔
ویڈیو میں ان کے دوست انہیں یہ کہتے ہوئے نظر آتے ہیں کہ کیا وہ واقعی اتنی بڑی اسٹار ہونے کے باوجود رکشے میں سفر کرنا چاہتی ہیں؟دوستوں کے خدشات کو نظر انداز کرتے ہوئے ہانیہ عامر نے جواب دیا کہ جو شاخ جھک جاتی ہے، اس پر زیادہ پھل لگتے ہیں۔
اسی طرح جو لوگ عاجزی اور اپنی جڑوں سے جڑے رہتے ہیں، وہ زندگی میں زیادہ کامیابی حاصل کرتے ہیں۔ تاہم ہانیہ عامر کا یہ پیغام سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد کئی صارفین کی تنقید کا باعث بن گیا۔متعدد افراد نے ان کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کہاوت درست انداز میں بیان نہیں کی۔ ایک صارف نے لکھا کہ اصل کہاوت یہ ہے کہ پھلوں سے لدی ہوئی شاخ ہی جھکتی ہے، جبکہ خالی شاخ سیدھی کھڑی رہتی ہے۔