• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
بدھ, 29 اپریل, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home کھیل
نجم سیٹھی

ہارون رشید قومی ٹیم کے نئے چیف سلیکٹر مقرر ،دیگر ارکان کا اعلان مشاورت سے کیا جائیگا ‘ نجم سیٹھی

News Editor by News Editor
جنوری 24, 2023
in کھیل
0 0
0

لاہو ر(سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے اعلان کیا ہے کہ ہارون رشید قومی ٹیم کے نئے چیف سلیکٹر ہوں گے،

 

مکی آرتھر سے بات چیت جاری ہے اور امید ہے کہ مکی آرتھر جلد ٹیم کو جوائن کر لیں گے۔پی سی بی ہیڈ کوارٹر لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ ہارون رشید نے میرے ساتھ بہت کام کیا ہے، اس حوالے سے بہت خبریں آرہی تھیں اس لیے اس کو کلیئرکر دیا ہے۔ہارون رشید نے مینجمنٹ کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

 

آئین کے مطابق میں کپتان، کوچ اور چیف سلیکٹر لگا سکتا ہوں،سلیکشن کمیٹی کے دوسرے ارکان کا اعلان مشاورت سے کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کپتان بابر اعظم پر کوئی خوف نہیں ہے، وہ تاریخ کے بہترین بیٹرز میں ایک ہے، میں نے تو الگ کرنے کی بات کی ہی نہیں، یہ ابھی پری میچور بات ہو گی، یہ سب افواہیں دوسرے لوگوں کی طرف سے آئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں نے مشاورت کے بعد نائب کپتان لگایا تھا جسے باہر بٹھا دیا گیا ،میں اب کوئی تنازع نہیں بنانا چاہتا، شاہد میرے بڑے اچھے دوست ہیں۔

نجم سیٹھی نے کہا کہ سلیکٹرز نے اپنا ہوم ورک کیا ہوتا ہے، میں نے دستخط کرنا ہوتے ہیں، اگر کسی کو اعتراض ہو تو بات ہوتی ہے، میں مداخلت نہیں کرتا، میں نے بھی اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے کے حوالے سے سخت موقف لیا تھا۔نجم سیٹھی نے کہا کہ ایشین کرکٹ کونسل کی میٹنگ نہیں ہو رہی تھی، ایشین کرکٹ کونسل کا چار فروری کو بحرین میں اجلاس ہو گا، ہم نے اے سی سی کے فیصلوں کو چیلنج بھی کیا تھا، میں ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں جائوں گا۔انہوں نے کہا کہ شان مسعود کو نائب کپتان بنانے کے لیے سب سے مشاورت کی تھی اور نائب کپتان کو پلینگ الیون میں کھلانے کے لیے کوئی دبائو نہیں ڈالا گیا تھا۔ بابر اعظم ہمارا بہترین کرکٹر ہے اور اسکی کپتانی کے حوالے سے تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مکی آرتھر کا باب بند نہیں کیا تھا، اب بھی ان سے میرا رابطہ ہے، 90 فیصد معاملہ حل ہو چکا ہے، مجھے امید ہے کہ مکی آرتھر جلد ہماری ٹیم کا حصہ ہوں گے، مارک کولز ابھی نمیبیا کے ساتھ مصروف ہیں، وہ بھی جلد ہمیں جوائن کر لیں گے۔

نجم سیٹھی نے کہا کہ فاسٹ بولر محمد عامر ریٹائرمنٹ واپس لینا چاہتے ہیں تو وہ ٹیم میں آ سکتے ہیں۔ پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نے کہا کہ افغانستان کرکٹ بورڈ کے عہدیداران سے ملاقات ہوئی ہے، افغانستان کرکٹ بورڈ نے تین میچز کی پیشکش کی تھی۔ہم نے افغان بورڈ کو کہا تھا کہ ان میچز کا فائدہ نہیں نہ پوائنٹس ملیں گے، اب طے پایا ہے کہ حکومت کی رضامندی کے بعد سیریز ہو گی، 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز شارجہ میں ہو گی۔پی سی بی اور افغانستان کرکٹ بورڈز ریونیو شیئر کریں گے، مجھے امید ہے کہ حکومت کی جانب سے ہمیں اجازت مل جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ہمارے کھلاڑیوں کا آئی سی سی ٹیم آف دی ایئر میں شامل ہونا خوش آئند ہے۔

انہوں نے کہا کہ ندا ڈار آئی سی سی وومین ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر میں شامل ہوگئیں ہیں جبکہ رضوان اور ہارث رف آئی سی سی مین ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر می شامل ہو گئے ہیں۔وومین انڈر 19کی ٹیم اب سپر 6میں پہنچ گئی ہے۔چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے یہ بھی کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف دس وائٹ بال میچز کی ہوم سیریز شیڈول کے مطابق ہے۔واضح رہے کہ نجم سیٹھی نے پی سی بی کا انتظام سنبھالنے کے بعد شاہد خان آفریدی کو قومی سلیکشن کمیٹی کا عبوری چیئرمین مقرر کیا تھا۔شاہد آفریدی نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: سپورٹس ڈیسکنجم سیٹھی
Previous Post

آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ٹیم آف دی ایئر میں رضوان اور حارث رئوف بھی شامل

Next Post

اعلی عدلیہ سے ملک کی موجودہ نازک معاشی صورتحال پر از خود نوٹس لے ' حبیب الرحمان زبیری

News Editor

News Editor

Next Post
حبیب الرحمان

اعلی عدلیہ سے ملک کی موجودہ نازک معاشی صورتحال پر از خود نوٹس لے ' حبیب الرحمان زبیری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

آئی پی ایل

آئی پی ایل میں سیکیورٹی کی سنگین خلاف ورزی کا انکشاف

اپریل 28, 2026
ویرات کوہلی

ویرات کوہلی کا مغرور رویہ، ننھا مداح زار و قطار رو پڑا

اپریل 28, 2026
علی پرویز ملک

ایران امریکہ جنگ بند ہوتی نظرنہیں آ رہی، ہمارے پاس آئل کے اسٹریٹجک ذخائر موجود نہیں’ علی پرویز ملک

اپریل 28, 2026
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

7808

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

641
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

595
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

590
آئی پی ایل

آئی پی ایل میں سیکیورٹی کی سنگین خلاف ورزی کا انکشاف

اپریل 28, 2026
ویرات کوہلی

ویرات کوہلی کا مغرور رویہ، ننھا مداح زار و قطار رو پڑا

اپریل 28, 2026
علی پرویز ملک

ایران امریکہ جنگ بند ہوتی نظرنہیں آ رہی، ہمارے پاس آئل کے اسٹریٹجک ذخائر موجود نہیں’ علی پرویز ملک

اپریل 28, 2026
پریتی زنٹا

” یہ قابل قبول نہیں ہے‘ ‘پریتی زنٹا کا خود کو ٹرافی کہے جانے پر سخت ردِعمل

اپریل 28, 2026
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading