ْڈیرہ اسماعیل خان(ایجوکیشن رپورٹر)گومل یونیورسٹی کیلئے خوشخبری’وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کی کوششیں رنگ لی آئیں
‘پاکستان ویٹرنری میڈیکل کونسل نے گومل یونیورسٹی کی فیکلٹی آف ویٹرنری اینڈ اینمل سائنسز (فواس)میں طلباء کے داخلوں میںتعداد بڑھانے کی باقاعدہ منظوری دیدی ۔ تفصیلات کے مطابق وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ اور انچارج ویٹرنری فیکلٹی ڈاکٹرکمال شاہ کی دن رات کی محنت اور کوششیں رنگ لے آئیں۔ پاکستان ویٹرنری میڈیکل کونسل سیکرٹریٹ اسلام آباد میں ہونیوالے 52ویں اجلاس کے موقع پر پاکستان ویٹرنری میڈیکل کونسل نے گومل یونیورسٹی کی فیکلٹی آف ویٹرنری اینڈ اینمل سائنسز (فواس)میں داخلے لینے والے طلباء کی تعداد کو بڑھا دیا جسکے بعد گومل یونیورسٹی ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑگئی ۔
اس موقع پر وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ نے پاکستان میڈیکل ویٹرنری کونسل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مجھ سمیت گومل یونیورسٹی کے تمام ملازمین پاکستان ویٹرنری میڈیکل کونسل کامشکور ہوں جنہوں نے ہماری درخواست کو تسلیم کرتے ہوئے گومل یونیورسٹی کے فیکلٹی آف ویٹرنری اینڈ اینمل سائنسزمیں داخلے لینے والے طلباء کی تعداد کو بڑھانے کی منظوری دیدی جس سے ایک طرف تو حصول علم کیلئے کوشاں طلباء پر تعلیم کے دروازے کھلیں گے اور دوسری طرف گومل یونیورسٹی کامالی خسارہ بھی دور ہوگا۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ نے اس خوشی کے موقع پر تمام گومل یونیورسٹی ملازمین کو مبارک باد بھی دی۔ واضح رہے کہ اس کا اطلاق گومل یونیورسٹی میں ہونیوالے موجودہ داخلوں سے ہو گا۔