ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان کی گرل فرینڈ گوری سپراٹ نے ان سے محبت میں مبتلا ہونے کی وجہ بتا دی۔گوری سپراٹ کا تعلق بنگلورو سے ہے اور وہ اس وقت عامر خان کی پروڈکشن کمپنی کے ساتھ کام کر رہی ہیں۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے گوری نے بتایا کہ میں اپنے پارٹنر میں شرافت، شفقت اور خیال رکھنے والا شخص تلاش کر رہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ میں چاہتی تھی کہ میرا ساتھی ایک اچھا انسان ہو، نرم دل ہو، جو میری پرواہ کرے۔
اس پر عامر خان نے مزاحیہ انداز میں کہا اور اتنا سب کچھ سوچنے کے بعد تمہیں میں ملا؟ عامر نے اپنی محبت کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ میں کسی ایسے شخص کی تلاش میں تھا جو میرے لیے سکون کا ذریعہ بنے، جو مجھے ذہنی سکون دے اور وہ میرے سامنے آ گئیں۔