ممبئی (شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان 5 جولائی کو اپنی دیرینہ ساتھی گوری سپراٹ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر کچھ تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوئی ہیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھارتی اداکار کے گوری سپراٹ سے تیسری شادی کرنے کی وجہ سے انتہا پسند ہندو آگ بگولہ ہو گئے ہیں، انتہا پسند ہندووں نے اداکار کے خلاف احتجاج کیا اور ان کا پتلا بھی جلایا۔
انتہا پسند ہندووں نے عامر خان پر الزام لگایا ہے کہ وہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت ہندو خواتین سے شادیاں کر رہے ہیں، وہ ہندووں کو کمزور کرنے کا کام کر رہے ہیں۔صرف اتنا ہی نہیں بلکہ انتہا پسند ہندو اداکار کو سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی رہے ہیں۔قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ عامر خان نے پہلی شادی رینا دتہ، دوسری شادی کرن را ﺅجب کہ اب تیسری گوری سپراٹ سے کی ہے۔