قصور(تعلیم ڈیسک )گورنمنٹ اسلامیہ گریجویٹ کالج قصور میں ای روزگار ٹریننگ پروگرام کے اگلے بیچ کے داخلے جاری ہیں۔
ای روزگار ٹریننگ پروگرام یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کا ایک فلیگ شپ پراجیکٹ ہے جو نوجوانوں کو ڈیجیٹل سکلز اور فری لانسنگ کی مفت تربیت فراہم کر رہا ہے تاکہ نوجوان اپنے گھر بیٹھے آن لائن اور باعزت طریقے سے پیسے کما سکیں۔
سولہ سالہ تعلیم یافتہ نوجوان ای روزگار ٹریننگ پروگرام کے ذریعے پیش کردہ مختلف کورسز میں سے کسی ایک میں شامل ہو سکتے ہیں۔ ہر کورس میں نوجوانوں کو فری لانسنگ کی تربیت بھی دی جائے گی تاکہ امیدوار سیکھے ہوئے ہنر کو استعمال کرکے آن لائن کما سکیں۔اب تک اڑتالیس ہزار سے زائد نوجوان اس پروگرام سے تربیت حاصل کر کے فری لانسنگ کے ذریعے ماہانہ اچھی رقم کما رہے ہیں۔دلچسپی رکھنے والے امیدوار داخلہ کے لیے اپنی آن لائن درخواست ویب سائٹ www.erozgaar.pitb.gov.pkپر جمع کر سکتے ہیں۔









