شیریں مزاری

گورنر پنجاب کا نوٹیفکیشن غیر قانونی، برقرار نہیں رہے گا، شیریں مزاری

اسلام آباد (این این آئی)رہنما پاکستان تحریک انصاف شیریں مزاری نے کہا ہے کہ گورنر پنجاب کا نوٹیفکیشن غیر قانونی ہے جو برقرار نہیں رہے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیریں مزاری نے کہا کہ ریاست نے لفظ غیر جانبدار کو جو نئی تعریف دی اس کے اندر ایک اور کھیل کھیلا جارہا ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اس غیر قانونی حکمنامے کو ظاہر کرنے کے بجائے اس پر سوال کیا جانا چاہیے۔

اپنا تبصرہ لکھیں